24/جولائی کانپور پی۔ٹی۔آئی
بی جے پی میں 1000 یا اس سے زیادہ نوجوانوں شامل کروائیے اور نریندر مودی سے ملاقات کا اعزاز حاصل کیجئے۔ یہ پیشکش پارٹی ورکرس کو 2014ء کے عام انتخابات سے قبل کی گئی ہے تاکہ بی جے پی کی رکنیت سازی میں اضافہ ہو۔ بی جے پی کے کانپور زون انچارج بال چندر مشرا نے کہاکہ ایسے ورکرس جو ایک ہزار یا اس سے زائد نوجوانوں کو بی جے پی رکنیت دینے میں کامیاب ہوجائیں گے انہیں وزیراعلیٰ گجرات نریندر مودی سے ملاقات اور دوبدو بات چیت کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے ادعاکیا کہ آج ملک بھر میں نریندر مودی کی مقبولیت کے ڈنکے بچج رہے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ ملک میں بی جے پی میں شامل ہونے والوں نوجوانوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ جائے گی۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر نئے رکن سے پانچ روپئے فی کس وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ورکر 500 نوجوانوں کی رکنیت مکمل کرتا ہے تو اسے صدر بھارتیہ جنتا یووا مورچہ اور بی جے پی ایم پی انوراگ ٹھاکر سے ملاقات اور دوبدو بات چیت کا اعزاز حاصل ہوگا۔ یاد رہے کہ بی جے پی میں نئی رکن سازی کا عمل کانپور زون کے تمام 8اضلاع میں شروع ہوچکا ہے جس کے پہلے مرحلہ کا منگل کو آغاز ہوا اور رکن سازی کی یہ مہم 15ستمبر تک جاری رہے گی۔ بی جے پی ورکرس کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف ان نوجوانوں کو پارٹی کا رکن بنائیں جن کی عمریں 18 تا35سال کے درمیان ہیں۔ Want to meet Narendra Modi? Enrol 1000 youths in BJP, offers leader
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں