سولار پینل اسکام - وزیر اعلیٰ کیرالہ کا مستعفی ہونے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-25

سولار پینل اسکام - وزیر اعلیٰ کیرالہ کا مستعفی ہونے سے انکار

سولار پیانل کیس میں عدالت کی جانب سے تشویش مشاہدہ کی روشنی میں وزیراعلیٰ کیرالا اومن چنڈی نے واضح طورپر کہا کہ وہ استعفیٰ دینا نہیں چاہتے کیونکہ عدالت نے ان کے خلاف کوئی منفی ریمارکس نہیں کئے ہیں جیسا کہ میڈیا والے پیش کررہے ہیں۔ کابینی اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور جو لوگ یہ سوچ کر خوش ہورہے ہیں وہ مستعفی ہوجائیں گے ان کی خوشی دیر پا ثابت نہیں ہوگی کیونکہ عدالت نے بھی ان کے خلاف کوئی منفی ریمارکس نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈائرکٹر جنرل آف پراسیکیوشن اور ایڈوکیٹ جنرل کی جانب سے انہیں پوری تفصیلات مل چکی ہیں اور یہ اچھی طرح سمجھ گئے ہیں کہ کل عدالت میں کیا کارروائی چلائی گئی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اپوزیشن کے اس مطالبہ کا بھی حوالہ دیا جہاں ان پر مستعفی ہونے کا دباؤ ڈالا جارہا ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات کے مطالبہ میں بھی شدت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سولار اسکام سے ان کے دفتر کا کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے اور عوام سے وہ حقائق چھپانا نہیں چاہتے، عوام ہیں تو میں ہوں۔ عوام سے حقائق چھپائے نہیں جاسکتے۔ میں خوفزدہ نہیں ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اسکام میرے دفتر میں نہیں ہوا۔ اومن چنڈی نے ایک تاجر کے اس الزام کو بھی مسترد کردیا جہاں تاجر ایم کے کرویلا نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اومن چنڈی کے ایک رشتہ دار اور ان کے شخصی اسٹاف کے ایک رکن نے انہیں زائد ایک کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا جس کا جواب دیتے ہوئے اومن چنڈی نے کہاکہ وہ اپنے ایسے کسی رشتہ دار یا شخصی اسٹاف کے رکن سے واقف نہیں ہیں۔

Solar panel scam: CM Oommen Chandy refuses to resign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں