رمضان المبارک کے دوران عمرہ عازمین کو بہترین خدمات کی فراہمی کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-08

رمضان المبارک کے دوران عمرہ عازمین کو بہترین خدمات کی فراہمی کا عزم

سعودی حکومت اور پرائیوٹ حکام نے ماہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ عازمین اور مسجد الحرام کے دورہ کنندوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ امیر مکہ پرنس خالد بن الفیصل نے بتایاکہ یہ اﷲ کے مہمانوں کی سکیورٹی تحفظ، ہیلتھ اورہائیجین (صاف ستھرائی) سے متعلق خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ امور مسجد الحرام کے نائب صدر شیخ محمد ناصر الحزائم نے بتایاکہ ان کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 8500 کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مسجد الحرام کا شمالی حصہ نمازوں کی ادائیگی کیلئے وقف ہوگا کہ شاہ عبداﷲتوسیع پراجکٹ پر کام اس علاقہ میں مکمل ہوچکا ہے۔ گراونڈ فلور کا 70فیصد حصہ اور میزنن اور فرسٹ فلور کے 20فیصد حصے عبادت کیلئے مخصوص ہوں گے۔ معذرین کیلئے الیکٹریکل وہیل چیرس کا انتظام ہوگا۔ علاوہ ازیں ان کیلئے راہداریاں بھی مخصوص ہوں گی۔ 12میٹر عریض راہداری فرش سے کچھ بلند ہوگی جو وہیل چیرس کیلئے مخصوص ہوگی۔ الخزائم نے بتایاکہ مارکٹس اور دوکانوں کے دورہ معائنہ کیلئے فیلڈ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ میونسپلٹی نے 2ہزار اضافی کلینرس کا بندوبست کرلیا ہے جس کے ساتھ ہی ورکرس کی تعداد 8500 ہوگئی ہے۔ تمام ورکرس کو مشینوں کے علاوہ دیگر ضروری آوزار و آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ میونسپلٹی نے متعدد ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں جو 350 اسپرے آلات سے لیس ہوں گی۔ علاوہ ازیں انہیں کمپریسر ٹرکس بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ٹیمیں شفٹ کے مطابق 24گھنٹے کام کررہی ہیں۔ صفائی ستھرائی کیلئے 170 گاربیج کمپریسر باکس تیار کرلئے گئے ہیں جن میں 45وسطی علاقہ کیلئے مخصوص ہوں گے۔ مکہ کے باب الداخلہ پر میونسپلٹی نے عارضی پارکنگ علاقے تیار کرلئے ہیں جہاں روشنی کا بھی اہتمام ہے۔ نظم کی برقراری کیلئے سکیورٹی عہدیداروں کی تعیناتی عمل میں آچکی ہے۔ مسجد الحرام تک جانے اوروہاں سے واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کا بھی مکمل انتظام ہے۔

committed to provide best services During Ramadan to Umrah pilgrims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں