مکہ میٹرو پراجکٹ کا 2014 میں افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-08

مکہ میٹرو پراجکٹ کا 2014 میں افتتاح

مکہ میں 62 بلین ریال مالیتی عوامی ٹرانسپورٹ نظام شہریوں کے علاوہ عازمین حج و عمرہ کے ٹرانسپورٹ میں ڈرامائی ارتقاء کا وسیلہ بنے گا۔ اس نظام میں 4 لائنوں پر مشتمل میٹرو ریل اور 88 اسٹیشن اور ایک تیز رو بس خدمات نٹ ورک بھی شامل ہوگا۔ مکہ کے مئیر اسامہ البر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ پراجکٹ کے پہلے مرحلہ کا کام آئندہ سال کے وسط میں شروع ہوگا۔ پراجکٹ کا یہ حصہ 25.5 بلین ریال کے مصارف سے مکمل ہوگا اور اس کی تکمیل میں 3برس لگ جائیں گے۔ مسجد الحرام کے ارد گرد کے علاقوں میں زیر زمین لائنیں بچھائی جائیں گی۔ یہ سلسلہ تیسرے رنگ روڈ کی تعمیر تک جاری رہے گا۔ اس علاقہ سے باہر لائینیں متعلق پلوں پر سے گذریں گے۔ پراجکٹ کے پہلے مرحلہ میں ام القراء یونیورسٹی سے سیدہ عائشہ مسجد تک 30 کیلو میٹر لائن بچھانے کا عمل مکمل ہوگا۔ ام القراء یونیورسٹی عابدیہ میں قائم ہے۔ مکہ مئیر الٹی کی زیر ملکیت کمپنی البلاد الامین میٹرو ریل پراجکٹ کا تکنیکی جائزہ لیا ہے جس کا نفاذ مکہ ریلوے کمپنی کی جانب سے عمل میں آئے گا۔ اس پراجکٹ پر ایک فرانسیسی مشاورتی کمپنی سستر اور جرمن کمپنی بی ڈبلیو انجینئرس بھی کام کریں گی۔ بس خدمات کو میٹرو نظام سے مربوط کیا جائے گا۔ البر نے مزید وضاحت کی کہ تیز رفتار بس خدمات شہر کے مختلف علاقوں کو ایک دوسرے سے مربوط کریں گی۔ 60 کیلو میٹر کے فاصلہ 160 اسٹیشنوں پر قیام سے طئے ہوگا۔ ان علاقوں میں مقامی بس خدمات کا انتظام ہوگا جہاں میٹرو ریل اسپیڈ بس نٹ ورک نہیں ہوگا۔ مقامی بسیں مسجد الحرام اور ارد گرد کے رہائشی اضلاع تک 65کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ پبلک ٹرانسپورٹ اسکیم 3مرحلوں میں اور 10سال میں مکمل ہوگی۔ میٹرو نظام کیلئے فیڈر بس خدمات کا آغاز ہوگا۔ مکہ کے گورنر پرنس خالد الفیصل جدہ ہلٹن میں آج پراجکٹ پر 2روزہ ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ پراجکٹ کے انتظام کی ذمہ دارایاں ایک برطانوی مشاورتی کمپنی انجام دے گی جس کے ساتھ معاہدہ پر دستخط ہوگا۔ گورنر نے اپنے نائب عبدالعزیز الخضائر کی زیر صدارت11 رکنی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور پراجکٹ کی نگہداری اسی کے ذمہ ہوگی۔ البر نے مشائر ریلوے اور حرمین ریلوے اسٹیشن کو مربوط کرنے کے ایک پراجکٹ کے نفاذ کے پلان سے بھی آگاہ کیا۔

SR 62 bn Makkah metro project launch in 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں