بنگلہ دیش - سیاست داں - پولیس اور عدلیہ - سب سے زیادہ بدعنوان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-11

بنگلہ دیش - سیاست داں - پولیس اور عدلیہ - سب سے زیادہ بدعنوان

بنگلہ کی سیاسی جماعتیں، پولیس اور عدلیہ ملک کے سب سے زیادہ بدعنوان ادارے ہیں۔ کرپشن پر نگاہ رکھنے والے عالمی ادارہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کل جاری ہوئی جس میں 93فیصد افراد نے کہ وہ باور کرتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں سیاسی جماعتیں اور پولیس سب سے زیادہ بدعنوان ادارے ہیں۔ ان اداروں کے بعد عدلیہ، پارلیمنٹ اور حکومت انتظامیہ کا نمبر آتا ہے۔ سروے میں شامل 72فیصد افراد نے پولیس کو سب سے زیادہ رشوت خور جبکہ 63فیصد نے عدلیہ کو سب سے زیادہ رشوت خور قرار دیا۔ محکمہ اراضی خدمات پر 44فیصد افراد نے رشوت خور ہونے کا الزام عائدکیا جبکہ 33فیصد افراد نے شعبہ تعلیم اور 8فیصد نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ پر رشوت خوری کا الزام عائد کیا۔ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے گلوبل کرپشن بیرومیٹر 2012کے لئے سروے کیا تھا جو عوام کے نظریات و تجربات پر مبنی ہوتا ہے۔ بنگلہ دیشیوں نے ادارہ کو بتایاکہ گذشتہ 2برسو ں کے دوران کرپشن میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ حکمراں عوامی لیگ نے رپورٹ کو سیاستدانوں کی کردارکشی کا وسیلہ قرا دیتے ہوئے کہاکہ اس کا مقصد بحران جیسے حالات میں معاشرہ کو سیاست سے بددل کرنا ہے۔

Politicians, police, judiciary most corrupt in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں