آصف زرداری کے چیف سیکوریٹی افسر بم دھماکہ میں ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-11

آصف زرداری کے چیف سیکوریٹی افسر بم دھماکہ میں ہلاک

کراچی کے گنجان آبادی والے علاقہ میں طاقتور بم دھماکہ میں 4افراد بشمول صدر پاکستان آصف علی زرداری کے چیف سکیورٹی آفیسر ہلاک اور 12دیگر زخمی ہوگئے۔ صدارتی ترجمان نے بتایاکہ آصف زرداری کراچی میں ہیں لیکن حملہ کے وقت وہ اس گاڑی میں نہیں تھے جسے نشانہ بنایا اور وہ بالکل محفوظ ہیں۔ ان کے چیف سکریٹری آفیسر بلال شیخ کی بلٹ پروف گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ ہلاک ہوگئے۔ بلال شیخ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ لیڈر بھی ہیں۔ راحت کاری ٹیموں نے 4مہلوکین کی نعشیں مقام دھماکہ سے نکالی اور 12 زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈبل کیبن کی اس کار میں بم نصب کرکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دھماکہ کیاگیا۔

Pakistan bomb kills Zardari security chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں