مرکزی مملکتی وزیر صحت اے ایچ خان چودھری پر حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-17

مرکزی مملکتی وزیر صحت اے ایچ خان چودھری پر حملہ

Union Minister Abu Hashem Khan Chowdhury attacked
مرکزی مملکتی وزیر صحت و خاندان بہبود اے ایچ خان چودھری پر آج مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں کلیاچک کے مقام پر کانگریس کے ایک جلسہ کے دوران مبینہ طورپر حملہ کیاگیا۔ کانگریس کے ذرائع نے دعوئ کیا کہ ریالی پر ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے فائرنگ کی اور بم پھینکے۔ ضلع پریشد امیدوار کی تائید میں منعقدہ کانگریس کے اس جلسہ میں خان چودھری بھی شریک تھے تاہم حملہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ خان چودھری کو ان کے سکیورٹی عملہ نے گھیر کر وہاں سے نکال لیا۔ بعدازاں پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ جی کرن کمار نے ربط پیدا کرنے پر کہاکہ اشرار نے حملہ کے مقام کے قریب آتش بازی کی۔ تاہم واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس یا ترنمول کے قائدین سے اس سلسلہ میں وضاحت کیلئے ربط پیدا نہ ہوسکا۔ مرکزی مملکتی وزیر شہری ترقیات دیپا داس منشی اور ریاستی کانگریس کے صدر پردیب بھٹا چارجی نے الزام عائد کیاکہ چودھری پرحملہ کرنے والے ترنمول کانگریس کے ہی کارکن تھے۔ چودھری مالدہ دکھشن حلقہ سے لوک سبھا میں نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کلیاچک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ مالدہ غنی خان کا پارلیمانی حلقہ ہے۔ ابو ہاشم خان سابق مرکزی وزیرغنی خان چودھری کے چھوٹے بھائی ہیں جو ان کی موت کے بعد 2006ء میں رکن پارلیمنٹ بنے۔ غنی خان مالدہ سے 1980ء سے 2004ء کے درمیان چھ بار رہنما رہ چکے ہیں۔ ابو ہاشم خان چودھری نے اپنا سیاسی کیرےئر اپنے بڑے بھائی غنی خان چودھری کے ہدایات میں شروع کیا تھا۔ 15؍ویں لوک سبھا کیلئے وہ جنوب مالدہ پارلیمانی حلقہ سے منتخب ہوئے اور فی الحال وہ وزارت امور کے مرکزی وزیر ہیں۔

Union Minister Abu Hashem Khan Chowdhury attacked near kaliachak in West Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں