سان فرانسسکو ائرپورٹ پر طیارہ زمین سے ٹکرا کر شعلہ پوش - مسافرین محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-08

سان فرانسسکو ائرپورٹ پر طیارہ زمین سے ٹکرا کر شعلہ پوش - مسافرین محفوظ

ایشیانا ایرلائنز کا طیارہ سان فرانسسکو طیرانگاہ پر اُترنے کے دوران زمین سے ٹکرا گیا اور شعلہ پوش ہوگیا۔ طیارہ میں 307افراد سوار تھے۔ ان میں 3ہندوستانی ہیں۔ 2مسافر ہلاک ہوگئے اور 181مسافر زخمی ہوگئے۔ طیارہ پر سوار 300افراد کرشماتی طورپر محفوظ بچ گئے۔ طیارہ کے جلتے ہوئے ملبہ سے باہر آنے میں 300افراد کامیاب ہوگئے۔5 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ایشیانا ایر لائنز کا طیارہ سیول سے سان فرانسسکو جارہا تھا۔ اس طیارہ پر 3ہندوستانی سوار تھے۔ یہ بات ہندوستانی سفیر برائے جنوبی کوریا ونشویہ کاش نے بات بتائی۔ ایک ہندوستانی کنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ دیگر 2ہندوستانی معمولی طورپر زخمی ہوگئے۔ حکام نے کہاکہ طیارہ نے جیسے ہی سان فرانسسکو ایرپورٹ پر لینڈنگ کی طیارہ کا پچھلا حصہ الگ ہوگیا۔ یہ طیارہ سیول سے روانہ ہوا تھا۔ طیارہ پر 16 ارکان عملہ سوار تھے۔ اس کے علاوہ 291 مسافر سوار تھے۔ مسافرین میں 141چینی، 77 جنوبی کوریائی، 61امریکی اور دوسرے سوار تھے۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی ٹیم تحقیقات کیلئے سان فرانسسکو کو روانہ ہوگئی۔ طیارہ اترتے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ کے ساتھ ہی امریکی صدر بارک اوباما کو حادثہ سے واقف کروادیاگیا۔ صدر اوباما نے اپنے مدد گاروں کو ہدایت دی کہ وہ وفاقی، ریاستی اور مقامی حکام سے مسلسل ربط قائم رکھیں۔ صدر اوباما نے کہاکہ مہلوکین کے ارکان کے ساتھ وہ بھی برابر ان کے غم میں شریک ہیں۔

Two dead, 168 hurt in San Francisco air crash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں