متحدہ عرب امارات میں 69 ملزمین کو بغاوت کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-03

متحدہ عرب امارات میں 69 ملزمین کو بغاوت کی سزا

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے آج 94 اسلام پسندوں بشمول 13 خواتین میں سے زیادہ تر کو اس ملک کے حکمرانوں کو معزول کرنے کی سازش رچانے کے مرتکب قرار دیتے ہوئے 15 سال تک کی سزائیں سنائی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 69 افراد کو حکومت گرانے کی کوشش کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں لگ بھگ 25 افراد کو بری بھی کیا گیا ہے۔ مجرم قرار پائے جانے والے بیشتر افراد کو کم از کم سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ امارات میں 94 افراد پر حکومت سے بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ اس مقدمے کو انسانی حقوق کے کارکنان نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکام ملزمان پر تشدد کے قابل اعتبار الزامات کی جانچ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے وفاقی عدالت عظمیٰ نے 94 میں سے 56 ملزمین کو سات سے دس سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ملک میں غیر موجود 8 ملزمین کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 5 افراد کو تین تا پانچ سال کی سزا ہوئی۔
نیوز ایجنسی رائٹر کا کہنا ہے کہ عدالت کے باہر سڑک کو بند کر دیا گیا تھا اور فیصلے سے پہلے صحافیوں کو عدالت سے دور رکھا گیا۔ عدالتی فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی چینل پر کیا گیا۔

UAE security trial: 69 convicted of treason

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں