Kerala: Visually impaired student memorises Quran through Braille
ایک دینی مدرسہ کے نابینا طالب علم نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے بریل اسکرپٹ کے ذریعہ قرآن مجید حفظ کیا ہے۔ ماء دین اکیڈیمی کے تحت تحفیظ القرآن کالج کے 21سالہ طالب علم طہ محبوب نے کیمپس میں منعقدہ ایک کانفرنس میں قرآنی آیات کی تلاوت کی جس پر مفکرین اور طلباء نے ان کی بھرپور ستائش کی۔ نابینا افراد کا قرآن حفظ کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن بریل اسکرپٹ کے ذریعہ قرآن مجید حفظ کرنا ایک کمیاب واقعہ ہے۔ کانفرنس میں شریک مفکرین نے اس خیال کا اظہار کیا۔ ماء دین اکیڈیمی کے ترجمان عمر میلموری نے کہاکہ نابینا افراد عام طورپر اپنے استادوں کی تلاوت کی سماعت کرتے ہوئے قرآن حفظ کیا کرتے ہیں لیکن صرف بریل تحریر کے ذریعہ قرآن مجید حفظ کرنا ایک انوکھا واقعہ ہے۔ قرآن مجید کے 114 سورے جو 6666 آیات پرمشتمل ہیں حفظ کرنے میں محبوب کو 3سال کا عرصہ لگا۔ اب وہ کتاب مقدس کے کسی بھی حصے سے کسی بھی سورہ یا آیت کی تلاوت اور تشریح کرسکتے ہیں۔ محبوب کا تعلق علماء کے خاندان سے ہے۔ وہ صوالت نگر میں واقع ماء دین بلائنڈ اسکول میں 7سالہ کورس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب کسی بھی آنکھوں والے شخص کی طرح قرآن مجید کی تلاوت کرسکتا ہوں۔ جاریہ سال رمضان تک قرآن مجید حفظ کرنے کی میری تمنار کو پوری کرنے پر میں اﷲ تعالیٰ کا شکر گذار ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں