New Indian High Commissioner TCA Raghavan reaches Pakistan
ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر برائے پاکستان ٹی۔سی۔اے راگھون مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے آج کہا کہ دہشت گردی کی لعنت دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔ پاکستان میں واگھا سرحد سے داخل ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راگھون نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اقدامات کے بعد ہی دونوں ممالک ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنا سکتے ہیں جو کہ 2008 میں لشکر طیبہ کے ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سے کشیدہ ہو گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں