سہارا انڈیا چئرمین سبرت رائے کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-10

سہارا انڈیا چئرمین سبرت رائے کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

سہارا انڈیا پریوار کے منیجنگ ورکر و چئر مین سہارا شری سبرت رائے سہارا کو یونیورسٹی آف ایسٹ لندن نے "ڈاکٹر آف بزنس" کی اعزازی ڈگری سے سرفراز کیا ہے۔ سنٹرل لندن کے کراؤن پلازہ ہوٹل میں یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کے ذریعہ اتوار کو منعقد ایک تقریب میں یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کا اسٹاف، گورنرس اور طلباء کے ساتھ ہی صنعت کار، سیاسی اور کھیلوں سے وابستہ دیگر نامور ہستیوں کے ساتھ ہی سہارا انڈیا پریوار کے رکن موجود تھے۔ اس موقع پر براڈ فورڈ کے پروفیسر لارڈ پٹیل نے کہا "سہارا شری سبرت رائے سہارا ایسے شخص ہیں جنہوں نے بزنس، کھیل، تعلیم ، سماجی اور کمیوٹی کی ترقی کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے اپنے ملک ہی میں نہیں بلکہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی انتہائی اہم خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے عوامی بہبودکے کام اتنے زیادہ ہیں کہ اس کی وضاحت کرپانے کیلئے لفظ کم پڑجائیں گے۔ یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کے چانسلر لارڈ غلام نون نے سہارا شری کو اس اہم اعزاز سے نوازتے ہوئے کہا "یہ تقریب انوکھی ہے۔ یہ اپنے آپ میں انوکھی اس لئے ہے کیونکہ یہ پہلی ڈگری ہے جو میں نے یونیورسٹی چانسلر کے اپنے نئے رول میں آنے کے بعد کسی طالب علم کو دی ہے۔

Saharasri Subrata Roy Sahara receives Honorary Doctorate of Business from University of East London

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں