خلاباز کے ہیلمٹ سے پانی خارج - ناسا نے خلا میں چہل قدمی روک دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-18

خلاباز کے ہیلمٹ سے پانی خارج - ناسا نے خلا میں چہل قدمی روک دی

Spacewalk aborted by NASA
خلائی ادارے ناسا کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک خلاباز کے ہیلمٹ سے پانی خارج ہونے کے بعد خلا میں چہل قدمی روک دی گئی ہے۔
اطالوی خلاباز لوکاپارمیتانو کے ہیلمٹ سے پانی کا اخراج اتنا نقصاندہ تھا کہ وہ خلا میں چہل قدمی کے دوران قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہو گئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھی خلاباز کرسٹوفر کریسیڈی سے واپس خلائی اسٹیشن کے اندر پہنچنے کے لیے مدد مانگی۔ کیسیڈی نے زمین پر موجود کنٹرولر کو بتایا کہ وہ کافی پریشان دکھائی دے رہے تھے لیکن اب درست حالت میں ہیں۔ ہیلمٹ سے نکلنے والے پانی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ پانی ہیلمٹ کے ڈرنک بیگ سے نکلا ہے۔
ہیلمٹ میں پانی آنے سے اطالوی خلاباز کے لیے سانس لینا دشوار ہو گیا تھا۔ اس مسئلہ کی وجہ سے خلائی اسٹیشن کی معمول کی دیکھ بھال اور تاروں کے نیٹ ورک کے لیے خلا میں 6 گھنٹے تک کی چہل قدمی کا منصوبہ ایک گھنٹے بعد ہی روکنا پڑا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق تقریباً آدھا لیٹر پانی خارج ہوا ہے۔ لوکاپارمیتانو ایک ماہ قبل اسپیس اسٹیشن پر آئے تھے اور وہ پہلے اطالوی خلاباز ہیں جنہوں نے خلا میں چہل قدمی کی ہے۔

Spacewalk aborted after dangerous water leak in astronaut’s helmet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں