بودھ گیا مندر دھماکے - دو مشتبہ افراد کے تصویری خاکے جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-17

بودھ گیا مندر دھماکے - دو مشتبہ افراد کے تصویری خاکے جاری

Sketches of Bodh Gaya blasts suspects
نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) نے بودھ گیا دھماکوں کی تحقیقات میں پیشرفت اورسراغ لگانے کی کوشش کے ایک حصہ کے طورپر آج 2 مشتبہ افراد کے خاکے جاری کیا ہے جو مہابودھی مندر کے احاطہ میں سلسلہ وار بم دھماکوں سے قبل مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے۔ این آئی اے کے سینئر عہدیداروں نے کہاکہ اس شخص کا پتہ چلانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ چنانچہ اس کا تصویری خاکہ جاری کرنا پڑا ہے۔ این آئی اے کے ذرائع نے کہاکہ ایک مشتبہ شخص کی واضح تصویر نکالنے کیلئے سی سی ٹی وی فٹیج کو مزید واضح کیاگیا۔ بدھیوں کے مقدس ترین مقام اور اہم تعلیمی مرکز پر 7جولائی کو دھماکہ ہوا تھا۔ جس کی تحقیقات میں تاحال کوئی اہم کامیابی نہیں ملی ہے۔ سراغ کی تلاش میں این آئی اے کی ٹیموں کو گجرات کے شہر راجکوٹ میں واقع ایک گھڑی ساز فیکٹری کو روانہ کیا گیا ہے کیونکہ بموں میں اس کمپنی کی تیار کردہ گھڑیوں میں ہی ٹائمرس نصب کئے گئے تھے۔ تحقیقاتی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان دھماکوں میں کوئی نیا دہشت گرد گروپ ملوث ہوسکتا ہے کیونکہ ماضی میں ملک کے مختلف حصوں میں ہوئے بم دھماکوں کیلئے استعمال کردہ بم اور یہاں مستعملہ بم ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ دہشت گردوں کا پتہ چلانے کیلئے این آئی اے نے دھماکو مواد کے استعمال اور طریقہ کار کا ماضی کے دھماکوں کے طریقہ کار سے تقابل کررہی ہے۔ این آئی اے ذرائع نے گیا میں سی سی ٹی وی فٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر 2مشتبہ افراد کے خاکے جاری کئے ہیں جن میں ایک فرد چہرہ پر نقاب پہنا ہوا ہے اور دوسرا اپنا چہرہ کھلا رکھا ہے۔ تین عینی شاہدین میں ایک سری لنکا اور ایک تھائی لینڈ کا شہری شامل ہے جبکہ تیسرا گواہ گیا کا ساکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مشتبہ شخص اُس رات 3:30 بجے اور 4:30 بجے کے درمیان بدھ راہت کے لباس میں گھومتا ہوا نظرآیا تھا اور 5:30بجے دھماکے ہوئے تھے۔ اس دوران بودھ گیا مندر میں سکیورتی انتطامات میں بڑے پیمانے پر کتواہی کے سبب وہاں متعین خانگی سکیورٹی کمپنی کوبرا عملہ کو ہٹادیاگیا۔

NIA releases two sketches of a suspect in Bodh Gaya blasts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں