شہباز شریف - صدارتی امیدوار بننے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-21

شہباز شریف - صدارتی امیدوار بننے کا امکان

shahbaz shareef
پاکستان میں حکمراں پی ایم ایل (ن) وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور صوبہ پنجاب کے چیف منسٹر شہباز شریف کو آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنا امیدوار بنانے پر غور کررہی ہے جہاں 6اگست کو یہ انتخابات مقرر ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں نے ان سے کہا ہے کہ 61 سالہ شہباز شریف کو امیدوار بناتے ہوئے صدارتی عہدہ "شریف خاندان" میں ہی رکھا جانا چاہئے۔ وہ اس نظریہ کے بھی حامل ہیں کہ پی ایم ایل (ن) کو ایک مضبوط اور انتہائی قابل بھروسہ شخص کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹا جاسکے جو 1999 میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کی ایک پرامن بغاوت کے ذریعہ معزولی کے وقت پیدا ہوئی تھی۔ ذرائع نے کہاکہ اگر (شہباز کے بجائے) کوئی دوسرا اس عہدہ کیلئے منتخب ہوتا ہے تو وہ اپنے سیاسی ایجنڈہ پر پیشرفت کیلئے عہدہ استعمال کرسکتا ہے۔ ذرائع نے مزید کہاکہ شہباز شریف کی امیدوار ی پر اتفاق رائے پیدا نہ ہونے کی صورت میں سندھ کے سابق گورنر مامون حسین پی ایم ایل (ن) کے امکانی امیدوار ہوسکتے ہیں۔

Shahbaz Sharif may contest Pakistan Presidential poll

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں