سعودی عرب کے میزائلز کا نشانہ - ایران اور اسرائیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-12

سعودی عرب کے میزائلز کا نشانہ - ایران اور اسرائیل

لندن۔
سعودی عرب نے ایسا لگتا ہے کہ اپنے بالسٹک میزائلس کو علاقائی حریف ممالک ایران اور اسرائیل کے نشانہ پر رکھا ہے۔ برطانیہ کے دفاعی تجزیہ نگار گروپ نے سٹیلائٹ تصاویر کے حوالے سے یہ انکشاف کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ صحرا میں واقع اڈوں پر لانچ پیاڈ نصب کئے گئے ہیں اور ان کانشانہ ایران اور اسرائیل کی طرف ہے۔ آئی ایچ ایس کے جینس انٹلیجنس ریویوکے مطابق اگر اس اطلاع کی توثیق ہوجائے تو سعودی عرب کے صحرائی علاقہ میں یہ تیسرا میزائل اڈہ ہوگا۔ ادارہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ یہ میزائل اڈہ جزوی یا مکمل طورپر کارکرد ہے۔ اور اس لانچ پیاڈ کا نشانہ اسرائیل اور ایران کی طرف ہے۔ ریویو کے ڈپٹی ایڈیٹر نے کہاکہ اسے ٹریننگ اور ذخیرہ اندوزی کے مقصد سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس لئے قطعیت کے ساھ کچھ کہنا مشکل ہے۔

پیرس۔
ایرانیوں کے ایک جلاوطن گروپ نے جو حکومت کامخالف ہے، آج دعویٰ کیا کہ اس کے پاس ایران کی خفیہ نیوکلیر تنصیبات کا ثبوت موجود ہے۔ شہر ماوند میں پہاڑوں کے نیچے سرنگوں میں قائم کی گئی ہیں۔ یہ شہر ایران کے دارالحکومت تہران سے 70 کیلو میٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ پیرس میں مقیم عسکریت پسند گروپ پیپلز مجاہدین آف ایران نے الزام عائد کیا کہ نیوکلیر تنصیبات 2006ء سے موجود ہیں۔ ان کا پہلا سلسلہ پہاڑی سلسلوں کے نیچے سرنگوں میں قائم کیا گیا اور حال ہی میں 4 خارجی ڈپو کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ گروپ نے یہ بھی دعوی کیا کہ نئے صدر حسن روحانی جو سابق نیوکلیر مذاکرات کار ہیں، اس پروگرام میں کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں۔ شاہ محمد رضا شاہ پہلوی کے دور حکومت میں 1960ء کی دہائی میں یہ گروپ قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد شاہی حکومت کی مخالفت تھا۔

Report: Saudi Arabia Points Missiles at Israel, Iran

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں