افغانستان میں امریکی فوجیوں کی عدم موجودگی خطرناک ثابت ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-12

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی عدم موجودگی خطرناک ثابت ہوگی

افغانستان میں 2014ء کے بعد امریکی افواج کی عدم موجودگی تباہ کن ثابت ہوگی۔ بعض امریکی ماہرین نے اس فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ایسی صوتحال میں مفاہمتی بات چیت کو تباہ کرنے سے متعلق شدت پسند طالبان کے حوصلے بلند ہوں گے۔ ماہر انسداد دہشت گردی اور ممتاز سکیورٹی تجزیہ نگار پیٹر برجین نے کہاکہ افغانستان میں 2014ء کے بعد ایک بھی امریکی فوجی موجود نہ رکھنے کا فیصلہ طالبان کے ان شدت پسند عناصر کیلئے حوصلہ افزا ثابت ہوگا جو بات چیت کے ذریعہ مسئلہ حل کرنے میں نہ یقین رھکتے ہیں اور نہ اس میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ وہ صرف افغانستان یس امریکیوں کے انخلا کے انتظار میں ہیں۔ علاوہ ازیں یہ صورتحال کروڑوں افغان عوام کیلئے دل شکن اور حوصلہ شکن ثابت ہوگی جو برسوں سے امریکی فوجیوں کی موجودگی کو اپنی سلامتی کی ضمانت باور کرتے رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ اب طالبان کو پھر کبھی برسر اقتدار آنے کا کوئی موقع حاصل نہیں ہوگا۔ صورتحال ، افغانستان کے دیگر پڑوسی ممالک مثلاً پاکستان کو افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت سے بھی باز رکھے گا۔ دی ہیرٹیج فاویڈنش کی لیزا کرٹس نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ2014ء کے بعد سرزمین افغانستان پر امریکی فوجیوں کو برقرار نہ رکھنے سے امریکی مفادات متاثر ہوں گے، کیونکہ اس طرح طالبان کو اپنے اثر و رسوخ دوبارہ حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے اور خطہ میں امریکی انسداد دہشت گردی سرگرمیوں کو کچلنے کی راہ ان کیلئے ہموار ہوجائے گی۔ اوباما کو اس کے بجائے افغانستان میں کم ازکم 15تا20ہزار فوجیوں کو برقرار رکھنے کا عہد کرنا چاہئے۔ جو افغان پولیس اور فوجیوں کو تربیت کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ بوقت ضرورت یہی فوجی انسداد دہشت گردی کارروائیاں بھی کرسکیں گے۔ دریں اثناء رکن کانگریس مائیک پامپےؤ نے 2014ء کے بعد امریکی فوجیوں کو تعینات نہ رکھنے کے فیصلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ امریکی انٹلیجنس افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے ہی اطلاعات حاصل کرتی ہیں۔ مائک پومپےؤ انٹلیجنس پر ہاوز کی پرمننٹ سلیکٹ کمیٹی کے ایک رکن بھی ہیں۔انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ صدر اوباما، القاعدہ اور طالبان پر دباؤ کم کرکے انہیں روز بروز مضبوط اور مستحکم ہونے کا موقع نہیں دیں گے۔

No US troops in Afghanistan post 2014 dangerous - eminent security analyst and counter terrorism expert Peter Bergen said

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں