چین میں طاقت ور زلزلہ - 75 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-23

چین میں طاقت ور زلزلہ - 75 افراد ہلاک

Powerful western China quake 75 dead
چین کے پہاڑی صوبہ گنو میں ایک طاقتور زلزلہ پیش آیا۔ اس کے نتیجے میں 75افراد ہلاک ہوگئے اور 412سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔ زلزلہ کے نتیجے میں ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے۔ زلزلہ کی شدت رچرڈ اسکیل پر 6.6 درجہ تھی۔ یہ زلزلہ ہندوستانی معیاری وقت 10:15بجے پیش آیا۔ گنو صوبے کے اضلاع منکسیں اور زرنگیان دہل گئے۔ زلزلہ کا مبدا زیر زمین 20کیلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کا اندازاتھلا تھا جس سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ ہزاروں مکانات کو نقصان ہوا۔ صوبے کے 13ٹاون میں مواصلاتی نظام ٹھپ ہوگیا۔ چینی صدر زی جن ینگ نے زندہ بچ جانے والوں کو فوری ملبہ سے نکالنے کی ہدایت دی۔ امدادی کاموں کیلئے ہزاروں کارکنوں کو روانہ کیا گیا۔ ریڈکراس سوسائٹی نے متاثرین کیلئے خیمے اور خاندانی ہنگامی کٹس روانہ کئے۔ چین کے ایک صوبہ میں زلزلہ کے جھٹے محسوس کئے گئے جس سے صوبہ میں زلزلہ پیش آیا وہ تبت کے علاقے کے قریب ہے۔ زلزلہ کے نتیجے میں زمین کھسکنے کے وقاعات ہوئے جس سے زلزلہ کی تباہی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ طاقتور زلزلہ کے بعد 400 مابعد جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ زلزلہ کی وجہہ سے 1200 سے زائد مکانات منہدم ہوگئے۔ 21000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ 3000 سے زائد آتش فرو عملہ، فوج اور پولیس کے جوانوں کو امدادی کاموں میں مصروف کردیا گیا۔ متاثرہ پہاڑی صوبے میں زلزلہ کے بعد مابعد جھٹکے ہوئے اور زمین اور چٹانیں کھسکنے اور گرنے کے واقعات ہوئے۔ چٹانیں گرنے سے امدادی ورکروں کو خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ مواضعات میں مکانات زمین دوز ہوگئے۔ ایک شخص نے بتایاکہ ابتدائی زلزلے کے باوجود اس کا مکان محفوظرہا لیکن مابعد سات جھٹکوں کے دوران مکان گرگیا۔ مہلوکین میں زیادہ تر ضعیف لوگ اور بچے ہیں جو گرتے ہوئے گھرں سے باہر بھاگنے میں ناکام رہے۔ حکام نے فوری امدادی اور بچاؤ کاموں کا آغاز کردیا۔

Powerful quake leaves at least 75 dead in western China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں