برطانیہ - پرنس ولیم اور پرنسس کیتھرین کے ہاں فرزند کی آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-23

برطانیہ - پرنس ولیم اور پرنسس کیتھرین کے ہاں فرزند کی آمد

Boy Born Kate Middleton Prince William
جانشین برطانیہ کی حیثیت سے ایک لڑکا دنیا میں آیا ہے۔ پرنس ولیم کی شریک حیات شہزادی کیتھرین نے آج یہاں ایک لڑکے کو جنم دیا۔ یہ لڑکا اب برطانوی تخت و تاج کیلئے قطار میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس بچے کی ولادت دوشنبہ کو ہوئی جب برطانیہ کے لوگ اس خبر کے ساتھ جاگے تھے کہ کیٹ اپنی پہلی اولاد کی ولادت کیلئے لیبر سیکشن میں گئی ہیں۔ کن سنگٹن پیلس کی طرف سے پریس ریلیز کے ذریعہ شاہی لڑکے کی پیدائش کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ لڑکا 8 پاؤنڈ 6اونس وزن کے ساتھ شام 4:24 بجے دنیا میں آیا۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایاکہ شہزادی کیٹ نے کنگسٹن پیلس سے سینٹ میری اسپتال کا سفر گاڑی میں کیا جبکہ شہزادہ ولیم ان کے ہمراہ رہے جو خود بھی 31برس قبل اسی اسپتال میں پیداہو ئے تھے۔ شہزادی کیتھرین میڈلٹن اسی اسپتال کے اسی کمرے میں داخل ہیں جہاں لیڈی ڈائنا پہلی بار ماں بنی تھیں۔ وسطی لندن میں واقع اسپتال کے باہر دنیا بھر کا میڈیا اس خبر کے انتظار میں جولائی کے مہینے کے آغاز سے موجود ہے کیونکہ شاہی محل کی جانب سے خبر دی گئی تھی کہ شہزادی جولائی میں ماں بن جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ سینٹ میری میں شہزادی کی دیکھ ریکھ قابل ڈاکٹروں کے ذمہ ہے، جن میں ملکہ برطانیہ کے خصوصی ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ شاہی روایات کے مطابق ملک بھر میں ننھے شاہی مہمان کی آمد کی خوشی میں گن فائر کئے جائیں گے۔ ٹاور برج سے 62 جبکہ لندن ہائیڈ پارک سے 41گن فائر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر یونین جیک لہرایا جائے گا۔

Royal Baby: Boy Born To Kate Middleton And Prince William

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں