PAF F-7P fighter aircraft crashes near Esa Khel
پاکستان ایرفورس کا ایک جٹ طیارہ معمول کے مطابق تربیتی مشن کے دوران ملک کے مشرقی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پاکستان ایرفورس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب کے ضلع میاں والی کے عیسی خیل علاقہ میں ایک ایف 7 پی جنگی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔ طیارہ کا پائلٹ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور مکمل طورپر محفوظ رہا۔ اطلاعات کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ کا سبب فوری طورپر معلوم نہ ہوسکا۔ ایر ہیڈکوارٹرس نے تحقیقات کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے۔ تربیتی مشن کے دوران حادثہ پاکستان میں عام ہے اور ماضی میں کئی چھوٹے اور ہلکے طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں