اقطاع عالم کے مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-10

اقطاع عالم کے مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد - اوباما

صدر بارک اوباما نے قطاع عالم میں آباد مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکبا دیتے ہوئے وضاحت کی کہ اس مبارک مہینہ سے بنی نوع انسان کے حقوق آزادی، وقار اور مواقع کی یاددہانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقطاع عالم میں آباد 1.5 بلین مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان المبارک روزہ اور عبادت گذاری کا مہینہ ہے۔ اوباما نے آغاز رمضان سے قبل غور و فکر ایک بیان میں مزید کہاکہ اس مہینہ میں خاندانوں اور احباب کی ایک دوسرے کی قربت نصیب ہوتی ہے اور انہیں یکجا ومتحدہونے کا موقع ملتا ہے۔ علاوہ ازیں انہیں ایسے اصولوں پرکاربند ہونے کے مواقع بھی حاصل ہوتے ہیں جو مختلف عقائد و مذاہب کے پیرو کاروں کو متحد کرنے کے علاوہ امن، انصاف، مساوات اور جذبہ انسانی ہمدردی پر مبنی ہوتے ہیں۔ یہ مہینہ اس کی بھی یاد دہانی کراتا ہے کہ بنی نوع انسان کو حقوق آزادی، اور احترام اور مواقع سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

Obama felicitates with Muslims on Ramadan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں