جھارکھنڈ میں عنقریب تشکیل حکومت کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-03

جھارکھنڈ میں عنقریب تشکیل حکومت کا امکان

جھارکھنڈ میں 18جولائی کو صدر راج کے اختتام کے بعد جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی زیر قیادت ایک حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے جس کی کانگریس اور دیگر جماعتیں تائید کریں گی۔ ایک سینئر جے ایم ایم لیڈر نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ کانگریس سے بات چیت جاریہے جو مثبت سمت میں ہے۔ ریاست میں ہماری پارٹی کی زیر قیادت جلد ہی ایک نئی حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر شکیل احمد، کانگریس کے انچارج برائے جھارکھنڈ بی کے ہری پرساد اور دیگر پارٹی قائدین نے آج یہاں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سربراہ شبو سورین سے ملاقات کی۔ شکیل احمد نے کہا کہ 18 جولائی سے پہیل صورتحال واضح ہوجائے گی۔ قبل ازیں سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ صدر کے لڑکے ہیمنت سورین نے کل رات کانگریس قائدین سے ملاقات کی۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایاکہ پارٹی کی مرکزی قیادت ہی قطعی فیصلہ کرے گی۔ توقع ہے کہ ہیمنت سورین نئی دہلی میں سینئر کانگریس قائدین سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے بموجب جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس قائدین کے درمیان تشکیل حکومت اور آنے والے لوک سبھا و اسمبلی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت ہورہی ہے۔ کانگریس اس ریاست کی 14کے منجملہ 11 لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کرنے کی خواہاں ہے۔

New govt likely in Jharkhand soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں