Najeeb Jung appointed as new Lieutenant Governor of Delhi
وائس چانسلر جامعہ ملیہ یونیورسٹی اور ایک تجربہ کار بیورو کریٹ نجیب جنگ کو دہلی کا نیا لفٹنٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق دہلی پولیس کمشنر کے پال گورنر میگھالیہ ہوں گے۔ راشٹر پتی بھون کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 62 سالہ نجیب جنگ قومی دارالحکومت دہلی کے 20ویں لیفٹنٹ گورنر ہوں گے اور وہ 2وقت اس عہدہ پر رہنے والے لیفٹننٹ گورنر تیجیندر سنگھ کی جگہ لیں گے جو اپریل 2007ء سے اس عہدہ پر فائز ہیں۔ نجیب جنگ 1973ء بیاچ کے مدھیہ پردیش کیڈر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس عہدیدار ہیں۔ انہوں نے 22سال کے دوران کئی اہم عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دیں اور ایشین ڈیولپمنٹ بنک کے 7سال تک سینئر مشیر بھی رہے۔ نجیب جنگ کو 2009ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا وائس چانسلر مقرر کیا گیاتھا۔ سابق پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی صدراور سابق راجیہ سبھا رکن وجیندر کٹاریہ کو پوڈوچیری کا نیا لیفٹننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے اور وہ اقبال سنگھ کی جگہ لیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں