1/جولائی سرینگر پی۔ٹی۔آئی/یو۔این۔آئی/آئی۔اے۔این۔ایس
باندی پورہ میں 2نوجوانوں عرفان غنی اور طارق لہروال کی ایک دن قبل فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج ایک ہجوم نے حاجن علاقے میں آرمی گڈول اسکول کو آگ لگادی۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ سینکڑوں افراد حاجن آرمی گڈول اسکول کے قریب جمع ہوئے اور اسے آگ لگادی۔ اسی دوران سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود ضلع باندی پورہ کے مختلف مقامات پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سکیورٹی فورسس نے فوجی اسکول کے قریب جمع احتجاجیوں کو منشتر کرنے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس شل برسائے۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے آج دوپہر یہاں بتایا کہ احتجاجیوں نے اسکول کی عمارت کی کھڑکیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچایا۔ آگ لگانے کے واقعہ میں ایک کمرہ تباہ ہوا۔ تاہم مظاہرین کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا گیا۔ فوجی اسکول کو آگ لگائے جانے کے بعد حاجن، سنبل اور نئید کھائی علاقہ میں سخت کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔ پولیس ترجمان نے ان علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کی توثیق کی اور کہاکہ نظم و ضبط کی برقراری کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ صورتحال اس وقت ابتر ہوگئی جب حاجن علاقہ کے عوام نے موضع مارکنڈل کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جہاں اتوار کو فوج کے ہاتھوں 2نوجوان ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم انہیں روک دیا گیا جس کے جواب میں ہجوم نے سنگباری شروع کردی اور آرمی گڈول کو آگ لگادی۔ فوج نے اتوار کے دن سنبل علاقہ میں 2نوجوان عرفان اور طارق کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد سے اس علاقہ میں صورتحال بے حد کشیدہ ہے اور ساری وادی میں احتجاجاً ہڑتال منائی جارہی ہے۔ اسی دوران آرمی گڈول اسکول کو آگ لگانے کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے پولیس نے کہاکہ چند شر پسندوں نے اسکول کے اندر پٹرول کی ایک بوتل پھینک دی جو حاجن سے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ اسکول کے ایک کمرہ میں آتشزدگی کا معمولی سا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے آگ کو فوری بجھادیا۔ آتش فرو عملہ اور ہنگامی خدمات کے محکمہ نے بھی اس میں مدد کی۔ Kashmir protests: Army-run school set on fire
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں