میرا نائر نے اسرائیلی فلم فیسٹول کی دعوت مسترد کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-23

میرا نائر نے اسرائیلی فلم فیسٹول کی دعوت مسترد کر دی

Mira Nair reject Haifa film festival
مشہور ہندوستانی فلمساز میرا نائر نے اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے حیفہ بین الاقوامی فلم فیسٹول کی دعوت مسترد کر دی ہے۔ میرا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ "میں اس بار اسرائیل نہیں جا رہی ہوں۔ میں اسرائیل تب جاؤں گی جب دیواریں گر جائیں گی۔ میں اسرائیل تب جاؤں گی جب قبضہ ہٹ جائے گا۔ میں اسرائیل تب جاؤں گی جب وہاں کی حکومت ایک مذہب کو دوسرے مذہب کی قیمت پر توجہ نہیں دے گی۔ میں اسرائیل تب جاؤں گی جب نسل پرستی ختم ہو جائے گی۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ "فلسطین کمپائن فار دی اکاڈمک اینڈ کلچرل بائیکاٹ آف اسرائیل (پی اے سی بی آئی)" تحریک کی حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ انہیں حیفہ فلم فیسٹول میں مخصوص مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ حیفہ بین الاقوامی فلم فیسٹول کے 29 ویں ایڈیشن کا انعقاد ستمبر میں ہوگا۔
یوگانڈا نژاد پروفیسر محمود ممدنی کے ساتھ شادی کے بعد سے میرا نائر کا قیام نیویارک میں رہا ہے جہاں وہ کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف آرٹس میں بحیثیت پروفیسر کارگذار ہیں۔

Mira Nair declines Israeli invitation to attend Haifa film festival

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں