ذاتی استعمال کے لیے مذہب کا استعمال مسترد - سعودی قیادت کا رمضان پیغام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-11

ذاتی استعمال کے لیے مذہب کا استعمال مسترد - سعودی قیادت کا رمضان پیغام

سعودی فرمانروا شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز اور ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ہم ذاتی مقاصد کیلئے مذہب کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔ ناکامی اور تنازعات کی طرف لیجانے والی سیاسی جماعتوں سے تعلق بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر یہ پیغام سعودی عرب کے وزیر اطلاعات و ثقافت عبدالعزیز خوجہ نے پڑھ کر سنایا۔ ’ سعودی عرب مذہب کو انتہا پسندی اور عبث پھیلانے والوں کے ذاتی مقاصد کی ڈھال کبھی نہیں بننے دے گا۔ ایسے لوگ اپنی غلط تشریحات اور اقدامات ک یذریعہ اسلام کا روشن چہرہ داغ دار کررہے ہیں،۔ جدہ سے شائع ہونے والے مؤقر اخبار "سعودی گزٹ"کے مطابق دونوں سعودی رہنماؤں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلام کسی ایک نظرئیے یا سوچ کے نام پر تقسیم کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنے والی جماعتوں کو خبردار کیا وہ ملک میں اضطراب پیدا کرنے کی کوشش کو کسی نصب العین کی خدمت کا ذریعہ نہ سمجھیں۔ ’ سعودی عرب کا واضح اعلان ہے کہ وہ کسی طورپر مملکت میں ایسے افراد کو قبول نہیں کرے گاجن کا کسی جامعت سے تعلق ہوگا،۔ اخبار کے مطابق سعودی حکمرانوں نے شامی عوام پر مسلط آفت کے جلد ٹلنے کی دعا کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی اخلاقی ذمہ دارایاں پوری کریں۔

Saudi Arabia rejects use of religion for personal interest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں