24/جولائی قاہرہ پی۔ٹی۔آئی
لگ بھگ 180 مہمانوں بشمول مصری کابینی وزراء، اعلیٰ سیاسی قائدین، سینئر عہدیداروں اور بیرونی سفراء، فنکاروں اور میڈیاکے نمائندوں نے عظیم الشان افطار پارٹی میں شرکت کی جو یہاں ہندوستانی سفیر برائے مصر نودیپ سوری نے اپنی قیامگاہ پر منعقد کی۔ دوشنبہ کو منعقدہ افطار کے معزز مہمانوں میں قابل ذکر وزیر برائے آئی ٹی مواصلات عاطف ایلمی، سابق وزیراعظم ایسام اشراف، سابق نائب وزیر اعظم یحیےٰ الجمال، مصری سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ محمد عبدالغر اور صدر مصری کونسل امور خارجہ محمد سلماوی ہیں۔ ہندوستانی سفیر نے اپنے استقبالیہ کلمات میں مقدس ماہ رمضان کے اس مبارک موقع پر مصر کے لوگوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ملک کی نازک صورتحال کے تناظر میں امن کی اہمیت پر زوردیا۔ وزیر آئی ٹی عاطف ایلمی نے اس موقع پر کہا کہ وہ مواصلات کے شعبہ میں ہندوستانی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ Indian Ambassador hosts Iftar banquet in Egypt
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں