حیدرآباد مرکزی زیر انتظام علاقہ رہے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-27

حیدرآباد مرکزی زیر انتظام علاقہ رہے گا

کانگریس کور کمیٹی اجلاس میں تشکیل تلنگانہ کا تقریباً فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تہلکہ ڈاٹ کام نے انکشاف کیا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں علیحدہ ریاست کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور مختلف امور کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد کو مرکزی زیر انتظام علاقہ بناتے ہوئے دونوں نئی ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریاست کے 23 اضلاع کی تنظیم جدید کی جائے گی اور جملہ 42 اضلاع تشکیل دیتے ہوئے ہر ریاست کے سپرد 21 اضلاع کیے جائیں گے۔
کہا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ سشیل کمار شندے پارلیمنٹ میں تلنگانہ کی تشکیل کا اعلان کریں گے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ نئی ریاست کی تشکیل کے ساتھ ہی ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر مزید مرکزی دستے ریاست کو روانہ کیے جائیں۔ کانگریس نے اس طرح تفصیلی غور و خوض کا عمل پورا کر لیا ہے اور اب اس نے تشکیل تلنگانہ کا تقریباً فیصلہ کر لیا ہے اور صرف اس کا اعلان باقی رہ گیا ہے۔

Hyderabad will become an Union Territory and a shared capital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں