حیدرآباد - حلیم کی فروخت کے مراکز میں اس سال کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-22

حیدرآباد - حلیم کی فروخت کے مراکز میں اس سال کمی

hyderabad haleem outlets
گذشتہ دہے سے دونوں شہروں میں حلیم کی فروخت میں اضافہ ہوتا آیا ہے تاہم رواں سال اس کی فروخت میں 25تا30فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اضافی آوٹ لیٹس بڑی ہوٹلوں کی جانب سے قائم کئے جاتے ہیں تاہم رواں سال مانسون اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کے باعث بڑے ہوٹل مالکین نے حلیم کی تیاری روک دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 25تا30فیصد ہوٹل مالکین نے حلیم کی تیاری بند کردی ہے۔ پستہ ہاؤز کے مالک ایم اے مجید نے بتایاکہ شدید بارش کے پیش نظر کئی ہوٹل مالکین نے بھٹیاں قائم نہیں کئے۔ انہوں نے کہاکہ پستہ ہاوز کے کانوٹرس بھی رواں سال 300 سے گھٹاکر 200 کردئیے گئے ہیں۔ گذشتہ دہے حلیم کا اشتیاق اس قدر زیادہ تھا کہ حلیم کی بھٹیاں دونوں شہروں کی ہر گلی کے موڑ پر نظر آتی تھیں آوٹ لیٹس کی تعداد بھی آہستہ آہستہ بڑھ گئی تھی۔ کوئی علاقہ ایسا نہ تھا جہاں حلیم فروخت نہ ہوتی ہو تاہم رواں سال صورتحال مختلف ہے۔ ایک ایرانی ہوٹل کے مالک علی رضا ضابت نے بتایاکہ بڑی ہوٹلوں کی جانب سے حلیم کی فروخت ایک اعزاز ہوتا ہے مگر رواں سال کئی چھوٹے آوٹ لیٹس بارش کے باعث بند ہوگئے ہیں۔ بند ہونے والے بیشتر آوٹ لیٹس میں چھوٹے کاروباری شامل ہیں۔ بڑے آوٹ لیٹس نے اپنے کاونٹرس کی تعداد میں کمی کردی ہے۔ انہوں نے مقدار میں بھی کمی کردی ہے سفینہ ہوٹل کے عبدالمجید صابری نے جو مغل پورہ میں واقع ہے بتایاکہ انہوں نے دیگوں کی تعداد میں کمی کردی ہے قبل ازیں 14دیگ حلیم تیار کی جاتی تھی اس کو گھٹاکر 8 دیگ کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حلیم کو دوسرے دن تک رکھا نہیں جاسکتا۔ مسابقت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ صابری نے کہاکہ بارش کے باعث دور سے آنے والے گاہک نہیں پہنچ سکتے ۔ گارڈن ریسٹورنٹ کے محمد حسین کا کہنا ہے کہ رواں سال حلیم کی فروخت میں کمی کی اہم وجہہ مہنگائی ہے۔ بکرے کے گوشت کی قیمت، مسالحہ جات اور لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ قیمتوں میں تقریباً 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہہ ہے کہ چھوٹے آوٹ لیٹس بند ہوگئے ہیں۔ رواں رمضان دیگر قسم کی کھانے کی اشیاء میں اضافہ ہواہے۔ روایتی حلیم کے علاوہ مچھلی اور ایمو کی حلیم بھی تیار کی جارہی ہے۔ دہی بڑے، عربی گھاوا، بھجئے، فیرنی، خشک میوے، دو سے اور متنوع قسم کے چکن کے اسناکس فروخت ہورہے ہیں۔

Hyderabad - Haleem outlets this year's decline

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں