تلنگانہ پر مزید مشاورت نہیں بلکہ فیصلہ ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-14

تلنگانہ پر مزید مشاورت نہیں بلکہ فیصلہ ہوگا

کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھراپردیش کانگریس امور ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ تلنگانہ پر مزید کوئی مشاوت نہیں ہوگی اب صرف فیصلہ ہوگا۔ دریں اثناء چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اور صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی اور کور کمیٹی اجلاس کے علاوہ ریاست کی تازہ صورت حال پر غور و خوص کیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ تلنگانہ پرمشاورت کا عمل ختم ہوچکا ہے، اب صرف فیصلہ کرنا باقی ہے، لہذا بہت جلد کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ مسئلہ حل کرنے کیلئے مختلف جماعتوں کے قائدین سے تبادلہ خیال کیا گیا، کانگریس قائدین کے علیحدہ علیحدہ اور مشترکہ اجلاس طلب کئے گئے اور کل کے اجلاس میں چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر اور صدر پردیش کانگریس سے بھی مشاورت کی گئی، تاہم اس مسئلہ کا قطعی فیصلہ سی ڈبلیو سی کرے گی۔ واضح رہے کہ کل دہلی میں کانگریس کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کو قطعیت دینے کی ذمہ داری کانگریس ورکنگ کمیٹی کے سپرد کردی گئی۔ لہذا اب ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کسی وقت بھی منعقدہوسکتاہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں