پکوان گیس سیلنڈرس - پٹرول پمپ مراکز پر فروختگی کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-25

پکوان گیس سیلنڈرس - پٹرول پمپ مراکز پر فروختگی کا آغاز

Cooking gas cylinders to be sold at petrol pumps
پکوان گیس کے سلینڈر اب ملک گیر سطح پر بڑے شہروں کے منتخبہ پٹرول پمپس پر بھی دستیاب رہیں گے کیونکہ حکومت نے 5 کیلو گرام وزنی سلینڈرس کی فروخت کی اجازت دیدی ہے۔ 5کیلو گرام وزنی پکوان گیس سلینڈرس کمپنی کی ملکیت اور کمپنی کے زیر انتظام پٹرول پمپس پر دستیاب رہیں گے۔ ملک گیر سطح پر 47ہزار سے زیادہ پٹرول پمپس کی 3فیصد کا تجرباتی بنیاد پر احاطہ کیا جائے گا۔ یہ گیس بازار کی قیمت سے دوگنی قیمت پر دستیاب رہے گی۔ جو 28.8 روپئے فی کلو گرام ہے۔ یہ رعایتی قیمت پر سربراہ کی جانے پکوان گیس کی قیمت ہے۔ دہلی میں 14.2 کیلو گرام وزنی سلینڈر کی قیمت 410 روپئے ہے۔ حکومت نے پکوان گیس آزادانہ تجارت اسکیم کی منظوری دیدی ہے تاکہ 5کیلو گرام وزنی پکوان گیس سلینڈر کمپنی کی ملکیت چلر فروشی کے شورومس، سرکاری زیر انتظام تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں کے چلر فروشی شورومس پر فروخت کئے جاسکیں۔ مرکزی وزیر تیل ایم ویرپا موئیلی نے کہاکہ اس منظورہ اسکیم پر ابتداء میں دہلی، ممبئی، چینائی، کولکتہ اور بنگلور میں عمل آوری کی جائے گی۔ اس کیلئے گھریلو پریشر ریگولیٹر کے کوکوریٹیل شوروم استعمال کئے جائیں گے۔ او ایم سی نے کوکوریٹیل شورمس پر جورات دیر گئے تک کھلے رہتے ہیں اور آسانی سے قابل رسائی ہوں۔ پانچ کیلو وزنی سلینڈرکی فروخت کیلئے منتخب کیا ہے۔ انڈین آئیل، بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم مشترکہ طورپر ملک گیر سطح پر 1440 کوکوپمپس پر پکوان گیس کے سلینڈرس فروخت کریں گی۔ یہ فیصلہ اس حقیقت کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ نئے زمرہ کے صارفین خاص طورپر بڑے شہروں میں ابھر آئے ہیں جو نقل مقام کرتے رہتے ہیں اس لئے بڑے شہروں میں مستقل طورپر پکوان گیس کنکشن سہولت بخش نہیں ہے۔ ایسے کنکشن کے باوجود پکوان کی گیس کی ضروریات کی تکمیل نہیں ہوتی۔

5-kg gas cylinders to be sold at select petrol pumps in metros

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں