جنگلی ریچھ سے پنجہ آزمائی- محکمہ جنگلات کے دو افسروں کو جئے للیتا کا انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-03

جنگلی ریچھ سے پنجہ آزمائی- محکمہ جنگلات کے دو افسروں کو جئے للیتا کا انعام

جنگلی ریچھ سے پنجہ آ زمائی پر ایک لاکھ رو پئے محکمہ جنگلات کے دو افسروں رحمت للہ اور رمیش کی بہادری پر جئے للیتا کا انعام

نرلگری ریزرو (محفوظ ) جنگلات سے بھٹک کر ایک تین سالہ ریچھ، گذشتہ چند دنوں سے کرشنگری گنمور پنچایت پلاّ کوزی کے ارد گرد گھومتا نظر آیا۔ایک کسان کو زخمی کر نے کے بعد قریبی کھیت میں مرگیشن نا می کسان کے کنوان میں آ گرا۔ اہل قریہ نے کنویں میں ریچھ کو دیکھ کر فارسٹ افسروں کو اطلاع دی ۔ فارسٹ آ فیسروں نے رینجر دورائے کنّن کی قیادت میں ریچھ کو کنویں سے نکالنے کے لئے رسی ڈورے اور جال کے ساتھ کنویں کا محاصرہ کیا ۔ مگر رات ہو جا نے کے سبب ریچھ کو کنویں سے نکالنے کی مہم کو موقوف کر دیا اور ریچھ کے کھانے کے لئے پھل اور پا نی رکھ چھوڑا ۔ دوسرے د ن صبح فارسٹ آفیسر رحمت اللہ اور رمیش نے جال کے اندر لکڑے کا ایک تختہ رکھ کر ریچھ کو جال کے اندرچلے آ نے کا انتظار کیا ، ریچھ کے جال کے اندر آ جا نے کے بعد گاؤں والوں کی مدد سے جال کو اوپر کھینچا۔ ریچھ او پر آ تے ہی ڈر اور خوف کی وجہ کنویں سے نکالنے والے فارسٹ آفیسر رحمت اللہ ہی پر دھا وا بول دیا ۔ رحمت اللہ اور ریچھ کے در میان ہاتھا پا ئی اور پنجہ آزمائی کے دورن رحمت اللہ کو چہرے اور سر پر شدید چوٹیں آ ئیں ۔وزیر اعلی جئے للیتا کے مطابق وہاں موجود لو گوں کو بچا نے کے لئے رحمت اللہ نے دلیری اور بہا دری سے جنگلی ریچھ کا مقابلہ کیا ۔ اس دو راں دوسرا فارسٹ رمیش اسی کنویں میں گر گیا جسمیں اب تک ریچھ تھا ۔ اس کے بعد اہل قریہ نے دو بارہ اسی جال کو پھینک کر جس کی مدد سے ریچھ کو با ہر نکا لا تھا، رمیش کا نکا لا ۔ دو نوں فارسٹ آفیسروں کو قریبی اسپتال کرشنگری ضلع سر کاری اسپتال میں داخل کرا یا گیا ، جہاں پر دو نوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ ضلعی انتطا میہ چو کس ہو کر دو نوں کے علاج معالجہ کا نتظام کر رہی ہے ۔ ضلعی کلکٹر ٹی ۔ بی ۔ را جیش نے دو نوں کی عیادت کی اور ضروری کا روائی حکم دیا ۔ اس دو را ں وزیر اعلی جئے للیتا نے اپنے ایک اعلا میہ میں فارسٹ آفیسر رحمت اللہ اور رمیش کی بہا دری کو سہرا تے ہو ئے دو نوں کی ہمت افزائی اور اور دو نوں کو فی کس لا کھ لاکھ رو پئے انعام دینے کا اعلان کیا نیز ضلعی انتطا میہ کو حکم دیا کہ ان دو نوں کا بہتریں علاج کیا جا ئے اگر ضرورت محسوس ہو تو چنئی کے کسی بڑے نجی اسپتال میں علاج کیا جائے ، جسکا خرچ حکومت ٹمل نادو بر داشت کریگی ۔

Bear attacks two forest guards who rescued it from a well.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں