حیدرآباد کے تین طلبا کو انٹرنیشنل اولمپیاڈ ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-03

حیدرآباد کے تین طلبا کو انٹرنیشنل اولمپیاڈ ایوارڈ

3 حیدرآبادی طلباء نے انٹرنیشنل اولمپیاڈ ایوارڈ برائے سال 2012ء اور 2013ء حاصل کیا ہے۔ سائنس اولمپیاڈ فاؤنڈیشن (ایس او ایف) کی جانب سے پیش کردہ 3 حیدرآبادی طلباء سنیہا ریڈی، اہوان ریڈی اور یشونت ریڈی نے انٹرنیشنل میاتھس اولمپیاڈ(ای ایم او) او نیشنل سائنس اولمپیاڈ(این ایس او) زمرہ میں اعلیٰ مقام حاصل کرتے ہوئے شہر کو ایک فخر عطا کیا۔ برٹش کونسل اور بی بی سی نالج نے اولمپیاڈ سے سائنس اولمپیاڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا، کے سنیہا ریڈی، ایف آئی آئی ٹی، جے ای ای ورلڈ اسکول نے بین الاقوامی طورپر دوسرا درجہ اور چھٹے انٹرنیشنل میاتھس اولمپیاڈ(آئی ایم او) کے تحت ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا۔ اور 25ہزار روپئے نقد انعام حاصل کیا۔ سری چیتنیا ٹکنو اسکول کے 10جماعت کے طالب علم کے اہوان ریڈی نے بین الاقوامی سطح پر تیسرا اور ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا اور 15 وین نیشنل سائنس اولمپیاڈ(این ایس او) کے تحت 10 ہزار روپئے کا انعام حاصل کیا دہلی پبلک اسکول کی چوتھی کلاس کے یشونت ریڈی نے بین الاقوامی سطح پر دوسرا اور ریاستی سطح پر نیشنل سائنس اولمپیاڈ( این ایس او) زمرہ کے تحت پہلا مقام حاصل کیا اور ایک آئی پیاڈ حاصل کیا۔ آج شہر میں جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں سائنس اولمپیاڈ فیڈریشن کے بانی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مہابیر سنگھ نے کہاکہ ہندوستان بھر سے 1,050 شہروں اور 14ممالک کے 24ہزار طلباء کو ریاستی سطح کے 24 ہزار طلباء کو ریاستی سطح کے اعلیٰ مقامات حاصل کرنے پر ایوارڈ دیا گیاہے، تعلیمی سال 2012-13 کیلئے تقریباً 25ہزار اسکولس نے اولمپیاڈ کیلئے رجسٹریشن کروایا ہے اور لاکھوں طلباء نے اس میں شرکت کی۔ سائنس اولمپیاڈ فیڈریشن ایشیاء میں اولمپیاڈ منعقد کرنے والا بہت بڑا ادارہ ہے۔

Three Hyderabad students receive International Olympiad Award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں