بنگلہ دیش میں ہڑتال - پولیس فائرنگ سے 4 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-17

بنگلہ دیش میں ہڑتال - پولیس فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

Bangladesh strike 4 dead in fresh violence
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے 91سالہ غلام آزاد کو سنائی گئی سزا کے خلاف آج ملک کے کئی حصوں میں تشدد پھوٹ پڑا اور پولیس فائرنگ میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع ملنے پر کہ احتجاجیوں نے ملک گیر ایک دن طویل عام ہڑتال کے دوران سیگرا میں کالی گنج کے مقام پر ایک سڑک کی ناکہ بندی کردی ہے۔ 35ملازمین پولیس کی ایک ٹیم اس مقام پر پہنچی تاکہ رکاوٹیں دور کرسکیں۔ روزنامہ ڈیلی اسٹار نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس تاج الاسلام کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر شائع کی ہے کہ جیسے ہی پولیس نے رکاوٹیں ہٹانا شروع کردیں، ملک کی سب سے بڑی اسلام پارٹی جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ شعبہ اسلامی چھاتر شبر کے کارکن اچانک لاٹھوں سے ان پر حملہ آور ہوگئے۔ ایک مرحلہ پر جماعت اسلامی اور اسلامی چھاتر شبر کے کارکنوں نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جس کی وجہہ سے پولیس جوابی کارروائی کے طورپر فائرنگ کرنے پر مجبور ہوگئی۔ احتجاجیوں نے پولیس پر آہنی سلاخوں اور دیسی ساختہ بموں سے حملہ کیا۔ پولیس کی فائرنگ میں ایک 15 سالہ لڑکا اور ایک ادھیر عمر کا مرد ہلاک ہوگئے۔ 9ملازمین پولیس اور جماعت اسلامی و اسلامی چھاتر شبر کے کارکنوں کو زخم آئے جبکہ پولیس کو کی ان کارکنوں سے آج الصبح جھڑپ ہوگئی تھی۔ زخمیوں میں سے ایک ملازم پولیس کی حالت تشویشناک ہپے۔ گونوجاگورون منچ اور جماعت اسلامی نے علیحدہ علیحدہ طورپر آج ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاکہ سابق امیر جماعت اسلامی غلام اعظم کوجنگی جرائم کے الزام میں سزائے قیدکے فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ ایک خصوصی بنگلہ دیش ٹریبیونل نے ملک کی 1971ء میں جنگ آزادی کے دوران عوام پر مظالم کی سازش کرنے کے جرم میں سابق امیر جماعت اسلامی 91سالہ غلام آزادکو 90سال کی سزائے قید کل ہی سنائی ہے۔ جماعت اسلامی کے ایک او اعلیٰ سطحی قائد جن پر 1971 کی جنگ آزادی کے دوران قتل، نسل کشی اور سازش کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔ خصوصی ٹریبیونل کی جانب سے ان کی سزاکا فیصلہ کل سنایاجائے گا۔ جماعت اسلامی کے موجودہ سکریٹری جنرل علی احسن محمد مجاہد کو کل سزا سنائی جائے گی۔ ان کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہوچکی ہے۔ انہیں 7الزامات بشمول قتل، نسل کشی اور سازش کا سامنا ہے۔ جسٹس عبید الحسن صدرنشین بین الاقوامی فوجداری ٹریبیونل۔2 سزا کی معیاد کا فیصلہ کل سنائیں گے۔ علی احسن بدنام زنامہ البدر فورس کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

Bangladesh strike: Four dead in fresh violence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں