مہا بودھی مندر بودھ گیا کے احاطہ میں 13 بم نصب کئے گئے تھے جن میں سے 10پھٹ پڑے جن سے 2راہب زخمی ہوگئے۔ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاکہ انہیں آج 10 دھماکوں کی اطلاع مل چکی ہے، جملہ 13 بم نصب کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ تفصیلات میں جانا نہیں چاہتے۔ 2افراد 50 سالہ ڈورجی اور 30سالہ بالا سنگا گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ شنڈے تالے گاؤں میں سی آر پی ایف کے ایک دواخانہ کی تقریب افتتاح کے موقع پر علیحدہ طورپر پیریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کل 10 بم دھماکوں بودھ گیا قصبہ کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔ مہابودھی مندر کو بھی چار بم دھماکوں کا سامنا کرنا پڑا جو اس کے احاطہ میں نصب کئے گئے تھے۔ این آئی اے نے سلسلہ وار بم دھماکوں کے سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی مگدھ رینج نیر حسین خان نے کہاکہ ایک شناختی کارڈ کل مندر کے احاطہ میں دستیاب ہوا تھا جس کی بنیاد پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کررہی ہیں۔ مشتبہ شخص بار اچٹی بلاک کا متوطن ہے۔ ٹی وی جھلکیوں کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور ان کی بنیاد پر جلد ہی چند مزید افراد سے تفتیش کی جائے گی۔ مہابودھی مندر کے احاطہ میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طورپر کارکرد تھے۔ جھلکیاں دیھکنے سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔ ریاستی صیانتی ارکان عملہ اور مندر کا صیانتی ارکان عملہ بھی موجود تھا۔ ڈی آئی جی نے کہاکہ ان کے خیال میں صیانتی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہیں تھی۔ این آئی اے کی 5رکنی ٹیم کل ہی بودھ گیا پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کرچکی ہے۔ مندر اور مضافات میں صیانتی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔ مندر کا گربھ گرہ اور مہابودھی درخت جس کے نیچے گوتم بدھ کو نروان حاصل ہوتا تھا محفوظ ہیں۔ سی سی ٹی وی کی جھلکیاں آج جاری کردی گئیں جن میں لوگ جانیں بچانے کیلئے ادھر ادھر دوڑتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بم دھماکے کی جھلکیاں مندر کے اندرونی حصہ کی ہے۔ بم دھماکہ سے فوری پہلے ایک لڑکا اور ایک لڑکی جن کی عمریں24سال کے آس پاس ہیں سڑک پر گذرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ دھماکہ کی آواز پر حیرت زدہ ہوکر دونوں کچھ دیر رکے تاکہ معلوم کرسکے کہ کیا ہوا ہے۔ ایک 30سالہ شخص مندر کے اندر داخل ہوتے ہوئے اور دھماکہ کے فوری بعد باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تیسری جھلکی تارا دیوی مندر میں دھماکہ کی ہے جس کے بعد فضاء میں دھویں کا بادل اٹھتا ہوا نظر آیا ہے۔ سی سی ٹی کی ویہ جھلکیاں اس لئے جاری کی گئی ہے تاکہ اس کا ثبوت دیا جاسکے کہ صیانتی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہیں تھی۔ مہابودھی مندر او اطراف و اکناف کے علاقوں میں نصب 16 میں سے 15 سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طورپر کارکرد تھے۔ کل ایک دہشت گرد حملے سے بودھ گیا دہل گیا تھا۔ آدے گھنٹے کے وقت میں9 دھماکے ہوئے تھے۔ آغاز5:30 بجے صبح مندر میں دھماکہ سے ہوا تھا۔ 2راہب زخمی ہوگئے تھے۔
نئی دہلی
شہر آفاق یاتراؤں کے شہر بودھ گیا اور مہابودھی مندر کی عمارت میں جو بم نصب کئے گئے تھے وہ امونیم نائٹریٹ اور گندھک کے آمیزے سے تیار کئے گئے تھے اور چھوٹے استوانوں میں احتیاط سے بند کئے گئے تھے۔ قومی صیانتی محافظین( این ایس جی) کی ایک ٹیم نے اس علاقہ سے نمونے حاصل کرکے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ روانہ کی ہے جس کے بموجب ہلکی شدت کے بم ترقی یافتہ دھماکوآلوں کی طرح کارکرد تھے انہیں ٹائم بم کی طرح وقت پر پھٹ پڑنے والا بنایا گیا تھا۔ این ایس جی کے تجزیے کے بموجب انہیں بموں کے ٹکڑوں میں امونیم نائٹریٹ، گندھک اور پوٹاشیم کے ذرات ملے ہیں جو مندر کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے۔ ان تمام اشیاء کے آمیزے کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے والے استوانوں میں احتیاط سے رکھا گیا تھا۔ این ایس جی ٹیم کل ہی تحقیقات کیلئے مقام واردات پر پہنچ گئی تھی۔
Bodh Gaya serial blasts: 3-4 terrorists planted 13 bombs in Bodhgaya
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں