ذکیہ جعفری کی درخواست - ایس آئی ٹی کی اشتعال انگیز دلیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-04

ذکیہ جعفری کی درخواست - ایس آئی ٹی کی اشتعال انگیز دلیل

چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو گجرات فسادات کیلئے کلین چٹ دینے کے خلاف سپریم کورٹ نے ذکیہ جعفری کی درخواست پر ایس آئی ٹی نے اپنا یہ اشتعال انگیز موقف کیا کہ ذکیہ جعفری کی درخواست اس قدر خطرناک ہے کہ اس کے نتیجہ میں گجرات میں پھر سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ میٹرو پولٹین بی جے گنا ترا کی عدالت پر ذکیہ جعفری کی درخواست من و عن منظر عام پر لائی گئی، جو دو ابواب پر مشتمل ہے تو اندیشہ ہے کہ ریاست میں پھر ایک مرتبہ فساد بھڑک سکتا ہے۔ یہ درخواست حد درجہ اشتعال انگیز اور تعصب سے بھری ہوئی ہے۔ آر ایس جموار نے میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ ذکیہ جعفری کی درخواست کا متن پیش نہ کرے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ درخواست کا تین چوتھائی حصہ گودھرا سانحہ پر محیط ہے۔ ایودھیا سے واپس ہونے والے کارسیکوں کی نعش کے پوسٹ مارٹم اور احمد آباد میں نعش کے جلوس کے علاوہ ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدار آر بی سری کمار کے حلف ناموں کا اجلاس درخواست میں تفصیلی تذکرہ ہے۔ دراصل یہ درخواست ذکیہ جعفری کی نہیں ہے، بلکہ ان کے پس پردہ تیستا سیتلواد کار فرما ہے، جس کا واحد مقصد یہی ہے کہ نریندر کو مجرم ثابت کیا جائے اور اسے کیفر کرار تک پہنچایا جائے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں