ٹمل ناڈو - انٹر نیٹ کیفے ووٹر شناختی کارڈ حاصل کرنے کے مراکز بنیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-08

ٹمل ناڈو - انٹر نیٹ کیفے ووٹر شناختی کارڈ حاصل کرنے کے مراکز بنیں گے

ووٹر آئی ۔ ڈی کارڈ حاصل کر نے کے لئے دفاتر کی چکر لگا نے کی ضرورت نہیں انٹر نیٹ کیفے جائیے اور ووٹر شناختی کارڈ حاصل کر لیجئے
ٹمل ناڈو میں بہت جلد انٹر نیٹ کیفوں کو ووٹر شناختی کارڈ حاصل کر نے کے مراکز کے طور پر استعمال کیا جائیگا
ٹملناڈو میں بہت جلد نجی انٹر نیٹ کیفوں کو ووٹر شناختی کارڈ حاصل کر نے کے لئے سہو لت کے مراکز کے طور پر استعمال کیا جا ئیگا ۔ سب سے پہلے دفتر سی ۔ ای ۔او(چیف الیکٹورل آفیسر) اور انٹر نیٹ سنٹر مالکان اسو سی ایشن (TNICOA) کے درمیاں ایک یاد داشت مفاہمت دستخط ہونگے۔ تا کہ نجی سیبر کیفوں کو ووٹر شناختی کارڈ درخواست فارم اپ لوڈ کر نے کی سہو لت فراہم کر نے کے مراکز کے طور پر استعمال کیا جا سکے ۔ نجی سیبر کیفے ووٹر شناختی کارڈ بنا نے کے مراکز کے طور پر کا م کرینگے ۔نیز ووٹر فہرست سے ناموں کی منسوخی یا جمع کیا جانابھی اسی سنٹر سے کیا جا سکتا ہے ۔ دیگر ریاستوں میں ای ۔ سروس سنٹروں سے یہ خدمات حاصل ہیں ۔ مگر ملک میں پہلی مرتبہ چنئی میں نجی انٹر نیٹ سنٹروں کو اس کام کے لئے استعمال کیا جائیگا۔ پروین کمار چیف الیکٹورل آفیسر نے بتا یا کہ اس سہو لت کی فراہمی کے لئے اور کچھ وقت لگ سکتا ہے ، کیونکہ اس سلسلہ میں مسودہ کو الیکشن کمیشن نئی دہلی سے منظوری ملنا باقی ہے ۔اس پروجکٹ پر کام شروع ہو نے کے بعد کسی بھی منظور شدہ انٹر نیٹ کیفے میں یہ سہو لیات حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ آئندہ ووٹر آئی ۔ ڈی کیمپ کے لئے انتظار کر نا یا ووٹر آئی ۔ ڈی حاصل کر نے کے لئے دفاتر کا چکر لگا نا ضروری نہیں۔ اس طرح سے ووٹروں کو بے حد راحت ملیگی ۔ پی ۔ مورگن سکریٹری TNICOA کے مطابق سیبر کیفوں میں ڈیجیٹل کیمرہ اور ویب کیمرہ کی سہولت ہو گی، بصورت دیگر صارفین خود تصاویر لے کر آ جا ئیں تو ، ہم صرف درخواست فارم میں ضروری تفصیلات بھر کر دفتر الیکشن کمیشن اپ لوڈ کر نے کی کو شش کرینگے ۔ انٹر نیٹ سنٹروں کی خدمات کے عوض ایک معمولی فیس وصول کیا جائیگا ، جو الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر ہوگا ۔ امید ہے کہ آئندہ ہفتوں میں یاد داشت مفاہمت دستخط کر لیا جائیگا ۔ اس سہو لت کو سب سے پہلے چنئی میں متعارف کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ صرف چنئی میں 700سات سو انٹر نیٹ کیفے TNICOA سے منسلک ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں