ضلع کرشنگری ، اوتنگرائے تعلق ، سالمرتوپٹّی پنچایت اولپٹّی قریے میں سنرجی رینوبل پاؤر کمپنی کے نام سے متبادل بجلی تیاری پروجکٹ پر کام جا ری ہے ۔ بجلی کی تیاری کے لئے زرعی فضلہ استعمال کیا جا تا ہے ۔ جس کیلئے سر کار نے ایک اصول مرتب کیا ہے ۔ اس کے مطا بق انسانی زندگیوں کو نقصان پہونچائے بغیر صرف زرعی فضلہ کا استعمال کیا جا نا ضروری ہے۔ بالخصوص پنڈالو کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن سنرجی کمپنی شکر فیکٹری کا فضلہ ، آمبور شو کمپنیوں سے چمڑوں کا فضلہ ،کو ئلہ، اور جنگلات سے نا جا ئز طریقوں سے کا ٹے گئے پیڑ درخت و دیگر تمام فضلوں کے استعمال سے بجلی تیار کر رہاہے ۔ جس کی وجہ سے سنر جی کمپنی میں بجلی تیار کر نے کے دوراں نکلنے والے دھواں اور دھول سے اطراف واکناف کے بیس سے زائد قریو ں کے پچیس ہزار سے زائد سا کنان بچے ، بوڑھے اور عورتیں سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔ سنرجی کمپنی سے نکلنے والا دھواں اور دھول مکانات ،کھیت، جانوراور پینے کے پا نی کے ذخائر میں ملنے کی وجہ سے بالواسطہ وبلا واسطہ کئی بیماریوں کا باعث ہے ۔ پاؤ ر کمپنی کے نقصانات کے متعلق ضلعی کلکٹر، بی ۔ ڈی۔ او، محکمہ صحت جے ۔ ڈی ، محکمہ تحفظ ماحو لیات میں عوام اور پنچایت کی جا نب سے کئی مرتبہ شکا یات کر نے کے با وجود کوئی کاروائی نہیں ، بلکہ محکمہ تحفظ ما حو لیات کے افسر کا مراج کئی ہزار رشوت لیکر کمپنی کے مفاد میں رپورٹ تیار کر رہا ہے ۔ مقامی رضا کار نریش یا دھو کے مطا بق شکایات کر نے کے بعد سنرجی کمپنی کی کا ر کردگی میں بہتری کے بجا ئے ماحو لیات کے اصول کو پس پشت ڈال کر کمپنی نے اپنے کا موں میں مزید تیزی اور سختی شروع کر دی ہے ۔ اس کی وجہ سے گھروں پر دھول گرنے اور اسکی تہہ میں اضا فہ ہو تا چلا گیا ۔ عوام نے کمپنی پلانٹ مینجر سے ملکر شکایت درج کرنے کی نیت سے کمپنی کا رخ کیا ۔ مگر کمپنی منیجر کدرون نے کلّاوی انسپکٹر کمرن اور تحصیلدار شکتی وڈیویلن کو اطلاع دے کر بلا لیا ۔ تحصیلدار کے سامنے ہم نے اپنے شکایات درج کئے۔ تحصیلدار نے مکانات، کھیت اور آبی ذخائر کا معائنہ کر کے حد سے زیادہ زہریلا مادہ ملے ہو نے پر کمپنی انتظا میہ کی سخت سرزش کی ۔ نیز عوام نے بھی کمپنی منیجر کدرون کے پاس اپنا شکایت نا مہ حوالہ کیا ۔ اسی بات کو خفیہ پو لیس، خصوصی افسراں اور وی ۔ ای ۔ او نے درج کیا ۔ مگر اس کے بعد کیا ہوا پتہ نہیں، انسپکٹر کمرن اور تحصیلدار نے وی ۔ ای ۔ او کی جا نب سے عوام کے خلاف رپورٹ لیکر دفعہ نمبر131/2013 میں 147 اور188 شقوں کے تحت75 آدمیوں پر مقدمہ درج کر دیا ہے ۔
the damages of synergy power company
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں