خیر بات ہو رہی تھی چوڑیوں کی ۔۔۔
۔۔۔ چوڑیاں پہلے فیروزآباد میں بنتی تھیں آجکل بہت سی جگہوں پر بن رہی ہیں۔ ایک دور تھا جب بعض مقامات بعض صنعتوں کے حوالے سے مشہور ہو جایا کرتے تھے۔
سورت کے پارچے ، کولہا پور کی چپلیں ، قنوج کے عطریات ، مدراس کی لنگیاں اور سرزمین اودھ کے مشہور شہر مرادآباد کی ایک نہیں بلکہ دو چیزیں خاصی مشہور ہوئیں ۔۔ ایک تو مرادآبادی اگالدان اور دوسرے جگر مرادآبادی!
کچھ شہر ایسے بھی ہیں جہاں کی کھانے پینے کی اشیاء کو چار دانگ عالم میں شہرت دوام حاصل رہی ہے۔ جیسے ۔۔ آگرہ کا پیٹھا ، دھارواڑ کا پیڑا ، ناگپور کا سنگترہ ، عالم پور کا خربوزہ ، بنگال کی رس ملائی ، گلبرگہ کی ماداپوری ، حیدرآباد کی بریانی ، پنجاب کی لسی وغیرہ۔
ان دنوں یوں ہے کہ اقدار کے بدلاؤ نے بڑے بڑے شہروں کو نئے نئے حوالوں سے مشہور کر رکھا ہے جیسے دلی کے ساتھ عصمت ریزی کا عنوان جڑ گیا ہے ، گجرات کے نام کے ساتھ فساد کی یاد چپک گئی ہے ، کشمیر کو اب برف زاروں اور زعفران کے پھولوں کی سرزمین نہیں کہا جاتا بلکہ کشت و خون کی آماجگاہ سمجھا جاتا ہے ، بہار اور اترپردیش کے علاقے غنڈہ راج کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں!
The Bangles
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں