منڈیلا کی حالت نازک لیکن مستحکم - اوباما کی افراد خاندان سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-30

منڈیلا کی حالت نازک لیکن مستحکم - اوباما کی افراد خاندان سے ملاقات

جنوبی افریقہ کے صدر جیک زوما نے کہاکہ نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور نازک لیکن مستحکم ہے۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ مخالف نسل پرستی قائد بہت جلد دواخانہ سے ڈسچارج ہوں گے۔ اس اعلان کے وقت صدر امریکہ بارک اوباما نے بھی مسٹر زوما کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ وہ بہت جلد دواخانہ سے ڈسچارج ہوں گے۔ مسٹر زوما نے کہاکہ منڈیلا ہماری جمہوریت کے بانی صدر ہیں اور نہ صرف جنوبی افریقہ بلکہ ساری دنیا میں وہ پسند کئے جاتے ہیں۔ مسٹر اوباما جنوبی افریقہ کے دورہ پر ہیں لیکن انہوں نے منڈیلا کی عیادت سے گریز کیا ہے۔ انہوں نے تاہم بعد ازاں افراد خانان سے ملاقات کی اور خراج پیش کیا۔

Obama meets with Mandela family in Johannesburg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں