اسپین میں القاعدہ نیٹ ورک پر دھاوا - آٹھ گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-22

اسپین میں القاعدہ نیٹ ورک پر دھاوا - آٹھ گرفتار

اسپین کی سکیورٹی فورسس نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں دھاوے کرتے ہوئے ان 8افراد کو گرفتار کرلیا جو شمالی افریقہ میں القاعدہ کے اس نٹ ورک سے مربوط تھے جو (نٹ ورک) مشتبہ طورپر بشارالاسد حکومت کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کیلئے جنگجوؤں کو شام روانہ کررہا ہے۔ شمالی افریقہ میں واقع اسپیش علاقہ سیوتا میں اس نٹ ورک کے خلاف اسپینی سکیورٹی فورسس نے آج صبح یہ کارروائی کی تھی۔ بعدازاں ہسپانوی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہاکہ"ہم نے اس نٹ ورک کا قلع قمع کردیا ہے جو شامی لڑائی میں سرگرم القاعدہ سے مربوط دہشت گرد گروپس کی مدد کیلئے بھرتیوں میں مصرو تھا۔ وزارت داخلہ نے کہاکہ یہ نٹ ورک سیوتا کے علاوہ پڑوسی مراقشی شہر قندق میں سرگرم تھا اور چند کم عمر بچوں کے علاوہ کئی نوجوانوں کو شام روانہ کرچکا تھا۔ حکومت اسپین نے کہاکہ "بھرتی کردہ نوجوانوں میں چند نے خودکش بمار دھماکے کئے تھے اور چند دوسرے مسلح کارروائیوں کیلئے کیمپوں میں تربیت حاصل کررہے ہیں"۔ حکومت نے مزید کہاکہ اس نیٹ ورک کے کارکن سیوتا اور قندق میں جاری اپنی سرگرمیوں کے ایک حصہ کے طورپر فنڈ جمع کررہے تھے ایسی سرگرمیوں کی تائید میں دہن سازی کررہے تھے۔ علاوہ ازیں بھرتی کئے جانے والے نوجوانوں کے سفر کے لئے مصارف ادا کررہے تھے۔ سکیورٹی فورسس نے توثیق کی کہ کئی جہاد اسپین نے شام روانگی کیلئے موقع کے انتظارمیں ہیں۔ گرفتار شدہ 8 مشتبہ نوجوانوں پر دہشت گرد تنظیم سے وابستگی کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ یوروپی یونین میں شامل کئی حکومتوں نے خبردار کیا ہے کہ شام میں سرکاری فوج کے خلاف باغیوں کی مدد کے طورپر لڑائی میں شامل سینکڑوں یوروپی نوجوانوں سے یوروپی ملکوں کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ کنگس کالج لندن کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 14 یوروپی ممالک کے 600 نوجوان شام میں حکومت کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں۔ اس دوران شام کی سرکاری فورسس نے آج کئی محاذوں پر تازہ ترین حملوں میں اکثر مقامات پر اپنا کنٹرول بحال کرلیا جس کے بعد باغیوں نے "شام کے دوست ملکوں" سے طیارہ شکن اور توپ شکن میزائل فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ باغیوں کی مدد کرنے والے شام کے نام نہاد دوست ملکوں کا اجلاس کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگا جس میں 27ماہ سے جاری شامی تصادم کے خاتمہ کیلئے صدر بشارالاسد کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امن مذاکرات کے اہتمام اور باغیوں کو فوجی مدد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اگرچہ اس تصادم میں تاحال 93,000 افراد مارے جاچکے ہیں لیکن تصادم ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

spain breaks up Al-Qaeda linked ring, eight arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں