مسلم این جی او کی جانب سے 15 ہندو طلبا کو اسکالرشپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-17

مسلم این جی او کی جانب سے 15 ہندو طلبا کو اسکالرشپ

جمعیۃ العلماء مہاراشٹرا کی جانب سے 15ہندو طلبہ کی تعلیمی اسکالرشپ فراہم کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا آزاد فینانشیل کارپوریشن کے سربراہ امین پٹیل نے کہاکہ تعلیم ہی کے ذریعہ مسلمانوں کی پسماندگی دور کی جاسکتی ہے۔ سچر کمیٹی نے اپنی سفارشات میں مسلمانوں کو سب سے زیادہ پسماندہ قرار دیا ہے۔ اس کا واحد حل یہی ہے کہ مسلمان اپنے آپ کو تعلیم کیلئے وقف کردیں۔ جمعےۃ العلماء کی جانب سے جملہ 350 طلباء کو اسکالرشپس دی گئی۔ ان میں 15 ہندو بچے بھی شامل تھے۔ جمعےۃ کے قانونی مشیر گلزار اعظمی نے بتایاکہ مسلم این جی او کی جانب سے گذشتہ 4سال سے غریب مسلم طلباء کو اسکالرشپ دی جارہی ہے۔ ہرایک طالب علم کو 1000 سے 10ہزار روپئے تک اسکالرشپ دی جاتی ہے جو فیس کی ادائیگی کیلئے کافی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں