28/جون جدہ ایس۔پی۔اے
سعودی عرب کی وزارت محنت نے کہا ہے کہ اس ملک کی ہوٹلوں میں خواتین کیلئے بحیثیت ویٹرس اور کیشئر ملازمت پر امتناع عائد ہے۔ البتہ وہ ہوٹلوں کے مطبخ (کچن) میں کام کرسکتی ہیں۔ اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے ترقیات فہد النکیفی نے بعض اخبارات میں شائع شدہ خبروں پر کہا کہ وزارت محنت نے ایک سال قبل اعلامیہ جاری کرتے ہوئے خواتین کو اگرچہ کچن میں کام کرنے کی اجازت دی تھی لیکن ویٹر یا کیشئر کا کام کرنے پر امتناع بدستور برقرار رکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ بقالوں، لانڈریز اور دیگر دوکانات پر خواتین کو کام کی اجازت دینے سے متعلق کوئی احکام جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ مسٹر تکیفی نے کہاکہ خواتین کی اشیاء سنگھار کے ساز و سامان، زیر جامہ اور برقعوں کی دکانات پر مردوں کے کام پر پابندی عائد کی جاچکی ہے اور خواتین کی تمام ایسی دوکانات پر صرف خواتین عملہ کو تعینات کرنے کے احکام پر 7 جولائی سے عمل آوری کا آغاز ہوگا۔ ان فیصلوں پر سعودی خواتین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔Women are still banned from working as waitresses and cashiers in saudi restaurants
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں