ملینیم میٹرو شہر کولکاتا - عہد واجد علی شاہ کی یادیں تازہ کرنے کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-10

ملینیم میٹرو شہر کولکاتا - عہد واجد علی شاہ کی یادیں تازہ کرنے کی کوشش

نواب واجد علی شاہ کی یادیں تازہ کرنے کیلئے شہر کے وسطی علاقہ میں اودھ کا ایک نمونہ پیش کیا جارہا ہے جس میں مسجد کے ایک منارہ کی سجاوٹ بھی انتہائی دلکش ہے۔ عہد رفتہ پر ایک نظر کی تقریب کے ترجمان نے بتایاکہ ہم نے اس عہد کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی ہے جب نواب واجد علی شاہ لکھنو سے ایک ہزار باورچیوں کو ساتھ لے کر کلکتہ پہنچے تھے۔ کھلی فضاؤں میں بسوں، گاڑیوں اور فلک بوس عمارتوں کے علاوہ فلائی اوورس کے درمیان اس عہد کا نمونہ پیش کرنا تقریباً ناممکن ہے تاہم اودھ علاقہ میں قدم رکھتے ہی 18ویں صدی کی پرچھائیاں آپ کے قدموں سے لپٹ پڑیں گی۔ تقریب 10دنوں تک جاری رہے گی۔ صدیوں پرانے پکوان بھروا قلمی کباب، چیلی کابا، سمندری خزانہ، میوے ماوے کی گولی کے علاوہ انواع و اقسام کے کھانے دستیاب ہیں جو کبھی صرف شاہی گھرانوں اور نوابوں کیلئے مخصوص تھے۔

kolkata wajid ali shah memoirs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں