سعودی عرب میں ہندوستانیوں کے لیے ہیلپ لائن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-08

سعودی عرب میں ہندوستانیوں کے لیے ہیلپ لائن

سعودی عرب سے واپس ہونے والے افراد کی مدد کیلئے ہندوستان کل سے جدہ، ریاض اور دیگر کئی شہروں میں موبائیل ہیلپ لائن کاونٹرس کا آغاز کررہا ہے۔ ریاض میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ کے مطابق عربی بولنے والے عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم کی قیادت سفارتی افسر کریں گے اور یہ ٹیم شمیشی ترحیل اور ریاض ایرپورٹ پر روزانہ 24گھنٹے خدمات انجام دے گی۔ یہ خدمات، ہندوستانی سفارتی اداروں میں پہلے سے دستیاب ہیلپ لائن کے علاوہ ہوں گی۔ سفارتخانہ نے کہاہے کہ درخواست گذاروں کے تمام ہنگامی اسناد کی تنقیح مکمل ہوچکی ہے۔ جمعرات تک 50ہزار ایسی درخواستیں وصول کی گئی تھیں جن کی تنقیح جلد مکمل کرلی جائے گی۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے مزید کہاکہ "20جون تک سفارتخانہ میں داخل تمام ہنگامی اسناد تقسیم کردئیے جائیں گے اور درخواست گذاروں کو مقررہ تاریخ سے باخبر کیا جائے گا۔ ہنگامی اسناد کی وصولی کیلئے8 جون سے نیا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔"

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں