توسیع مطاف کے سبب عمرہ ویزا کی معیاد اب صرف 15 دن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-08

توسیع مطاف کے سبب عمرہ ویزا کی معیاد اب صرف 15 دن

رائل قونصل جنرل سعودی عرب متعینہ ممبئی نے آج اپنے ایک پریس نوٹ میں کہا ہے کہ حرم شریف میں مطاف کی توسیع کے پراجکٹ کے پیش نظر عمرہ ویزا کی معیاد ایک ماہ سے گھٹاکر 15 دن کردی گئی ہے۔ قونصل جنرل سعودی عرب نے بتایا کہ یہ تحدید، مطاف توسیعی پراجکٹ کی تکمیل تک ہر سال ماہ شعبان اور رمضان کیلئے لاگو رہے گی۔ قونصل جنرل نے توقع ظاہر کی ہے کہ تمام معتمرین اور ایجنٹس حکام کی تعمیل کے سلسلہ میں حکومت سعودی عرب کا تعاون کریں گے۔ واضح ہوکہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداﷲ، مسجد الحرام کی بڑے پیمانہ پر توسیع کرا رہے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں