Uddhav Thackeray says Modi should shun parochial approach
صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرنے ا تراکھنڈ میں جاری بچاؤ اقدامات میں چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان کے رول کی ستائش اور چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی مذمت کی ہے۔ پارٹی کے ترجمان "سامنا" کے آج کے اداریہ میں انہوں نے چواہان یک وسیع الذہن رسائی کی تعریف کی ہے اور اس المیہ کے بارے میں بچاؤ اقدامات پر مودی کے علاقائی متعصب رویہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چوہان نے مہاراشٹرا کی وسیع القلبی کی عکاسی کرتے ہوئے نہ صرف ریاست کے عوام جو اتراکھنڈ میں پھنس گئے ہیں ان کے ساتھ فراخدلی سے ہمدردی کا رویہ اختیار کیا بلکہ ملک بھر کے وہاں پھنسے ہوئے فاراد کیلئے ہمدردانہ بنیاد پر بچاؤ اقدامات کیلئے پہل کی ۔ انہوں نے کہاکہ چوہان نے اتراکھنڈ میں پھنسے ہوئے نہ صرف ریاست کے عوام کیلئے عہدیداروں کی ایک ٹیم کے ساتھ ریلیف میٹرئیل بذریعہ طیارہ روانہ کیا بلکہ انہوں نے دیگر علاقوں کے وہاں پھنسے ہوئے افراد کو بھی نظر انداز نہیں کیا۔ مہاراشٹرا نے 2 ہیلی کاپٹر روانہ کئے اور قدرتی آفت پر فوری ردعمل کے ساتھ 10کروڑ روپئے امداد دینے والی ملک میں پہلی ریاست بن گئی ۔ یہ مہاراشٹرا کا صحیح سمت میں ایک فیاضانہ اقدام ہے۔ اگرچہ شیوسینا پر علاقائی عصبیت کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے تاہم میری پارٹی کے ارکان نے وہاں خود کو بچاؤ اورراحت کاری اقدامات کیلئے وقف کردیا۔ جب ہمیں اس طرح کی بڑی قومی آفت کا سامنا ہوتا ہے تب سیاسی پارٹی، ریاست یا مذہب کے کوئی معنی نہیں ہوتے۔ ہم سب متحد رہتے ہیں۔ چیف منسٹر گجرات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیوسینا صدر نے کہاکہ اب مودی کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک قومی رول میں پیش کیا ہے اور اب نہیں تنگ نظری برتتے ہوئے صرف گجراتیوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہئے۔ انڈین آرمی اور انڈو تبتیں بارڈر پولیس کی جانب سے کئی بچاؤ کام کئے جارہے ہیں۔ وہ متاثر افراد کے کسی ریاست سے یا مذہب سے متعلق ہونے کا فرق نہیں رکھتے، صرف انسانی بنیاد پر بچاؤ کا انجام دیتے ہیں۔ ٹھاکرے نے چیف منسٹر گجرات کی پروپگنڈہ مشنری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے ذریعہ ادعا کیا گیا کہ مودی کے دورہ کے موقع پر ایک ہی دن میں گجرات کے 15ہزار عوام کو بچالیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اچھا ہوگا کہ مستقبل میں مودی کے پروپگنڈہ باز ایسی باتوں سے گریز کریں۔ پی آئی ٹی کے بموجب این ڈی اے کی حلیف شیوسینا نے اتراکھنڈ کے سیلاب سے متاثرہ گجراتیوں کو بچانے کے دعوؤں پر آج نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ شیوسینا نے کہاکہ چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان اس کام میں پیش پیش ہیں۔ ایک دن میں15000 گجراتیوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے بچانے کا ادعا کو ان کا "رامبو" ایکٹ قرار دیتے ہوئے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سامنا کے اداریہ میں سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ اب جبکہ آفات سماوی کی وجہ کئی افراد متاثر ہیں نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ علاقائی رجحانات کو پیش نظر نہ رکھیں بلکہ سارے افراد کو پیش نظر رکھیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں