پنچایت الکشن 4 مراحل میں - مغربی بنگال حکومت کی ہائیکورٹ میں درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-26

پنچایت الکشن 4 مراحل میں - مغربی بنگال حکومت کی ہائیکورٹ میں درخواست

پنچایت الیکشن کے تعلق سے کلکتہ ہائی کورٹ نے سکیورٹی کے سوال پر ریاست میں اسے 5مرحلے میں کرانے کیلئے حکومت کے سامنے تجویز رکھی تھی جسے ریاستی حکومت نے ماننے سے انکار کردیا اور اسے4مرحلے میں یعنی 2،4،6 اور 9 جولائی کو کرانے کی تجویز پیش کی جس پر کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ بدھ تک محفوظ رکھا اور دونوں فریقوں(ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن) کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی کے تعلق سے اپنے اپنے موقف کی وضاحت کریں۔ کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہاکہ وہ بتائے کہ اسے 4مرحلے کے الیکشن کے دوران کتنی پولیس فورس کی ضرورت ہوگی اور حکومت سے کہاکہ کیا وہ الیکشن کمیشن کے مطالبہ کے مطابق فورس مہیا کرے پائے گی۔ مرکزی حکومت نے موجودہ حالات کے پیش نظر صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ وہ سنٹرل فورس مہیا کرانے سے قاصر ہے جس پر ریاستی الیکشن کمشنر میرا پانڈے گذشتہ کل کہا تھا کہ اگر مناسب پولیس فورس مہیا نہیں کی گئی تو پنچایت الیکشن نہیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے اس بیان کے بعد ریاست میں یہ سوال اٹھنے لگا کہ کیا پنچایت الیکش ننہیں ہوگا۔ ریاستی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف چندریما بھٹا چاریہ نے کہاکہ جمہوری ملئک میں الیکشن نہ ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتاہے، پنچایت الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوگا۔ دوسری طرف حکومت کی طرف سے ریاست میں 4مرحلے ہونے والے پنچایت الیکشن کیلئے اضلاع کی تقسیم کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق پہلے مرحلے میں 2جولائی کو ریاست کے 3 اضلاع بانکوڑہ، پرولیا اور مغربی مدنا پور میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 4جولائی کو مشالی اور جنوبی 24پرگنہ، ہگلی، ہوڑہ، بردوان اور مشرقی مدنا پور میں الیکشن ہوگا۔ تیسرے مرحلے میں 6 جولائی کو ندیا، مالدہ، مرشد آباد اور بیربھوم میں اور چوتھے مرحلے میں 9 جولائی کو جلپائی گوڑی، کوچ بہار اور شمالی اور جنوبی دیناجپور میں انتخاب ہوگا۔ اس طرح ریاست کے 17 اضلاع میں پنچایت الیکشن ہوں گے۔ لیکن سکیورٹی کا سوال ہنوز برقرار ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے الیکشن کی تاریخ اور اضلاع کی تقسیم کے بعد ریاستی الیکشن کمشنر میرا پانڈے متفکر ہیں۔ انہیں اندیشہ ہے کہ ریاستی حکومت مناسب پولیس فورس مہیا نہیں کر پائے گی کیونکہ حکومت کے پاس 35ہزار سے زیادہ پولیس فورس نہیں ہے۔ 4مرحلوں میں ہونے والے الیکشن میں کثیر تعداد میں پولیس فورس کی ضرورت پڑے گی، صرف چوتھے مرحلے کے الیکشن کیلئے ریاستی حکومت کے پاس مناسب پولیس فورس ہے۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کیلئے مطلوبہ پولیس فورس دستیاب نہیں ہے۔

Row over West Bengal panchayat polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں