آندھرا پردیش ریاستی محکمہ مال میں 7000 تقررات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-26

آندھرا پردیش ریاستی محکمہ مال میں 7000 تقررات

ریاستی محکمہ مال زمرہ جات بشمول ویلیج ریونیو آفیسرس( وی آر اوز) اور ویلیج ریونیو اسسٹنس (وی آر ایز) کی مخلوعہ زائد از 7000 جائیدادوں پر تقررات کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا۔ ریاستی وزیر مال و راحت کاری مسٹر این رگھویرا ریڈی نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ریاست میں محکمہ مال کی کارکردگی کو مزید بہتر و فعال بنانے کے علاوہ عوام کیلئے محکمہ کی کارروائیوں کوسہل و آسان بنانیکے لئے آندھراپردیش میں مزید 10 نئے ریونیو ڈویژنس کی تشکیل عمل میں لاتے ہوئے نئے 10 آرڈی اوز دفاتر بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریاستی سطح پر 50 اربن تحصیلدار دفاتر بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ وزیر مال نے ریونیو ریکارڈز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ریاست بھر میں اب تک 4.30 کروڑ ریونیو ریکارڈز کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے اور ان ریکارڈز کو کمپیوٹرائیزڈ کئے جانے کے نتیجہ میں اصل ریکارڈز میں کوئی بے قاعدگیوں کے پیش آنے والے واقعات کا تدارک کیا جاسکتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ مواضعات میں زراعت کے قابل سرکاری اراضیات کی مکمل تفصیلات اکھٹا کی جارہی ہیں۔ تاکہ یہ اراضیات غریب، وبے زمین افراد میں تقسیم کی جاسکیں۔ اس سلسہ میں وزیر مال نے مزید کہاکہ ریاست میں 70لاکھ ایکڑ اراضیات ماہ اگست تک ساتویں مرحلہ کے تحت تقسیم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مسٹر رگھوویرا ریڈی نے کہاکہ جہاں کہیں بھی سرکاری اراضیات پائی جائیں حکومت غریب افراد میں تقسیم کرنے کے اقدامات کرے گی۔

AP Revenue Department recruitment 2013 govt jobs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں