اترپردیش کی ترقی کے لیے حکومت پابند عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-04

اترپردیش کی ترقی کے لیے حکومت پابند عہد

وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ حکومت کا مقصد ہے کہ یہ ریاست ترقی کی راہ پر آگے بڑھے۔ حکومت ریاست کے کسانوں کے مسائل کو دور کرنے، صنعت قائم کرین اور روزگار کے مواقع فراہم کرانے کی مسلسل کوشش کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لیپ ٹاپ تقسیم پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں کہاکہ گذشتہ حکومت عام لوگوں سے ٹیکس کے طورپر لئے جانے والے پیسوں کو پارکوں کی تعمیر میں لگاتی تھی، سماج وادی پارٹی کی حکومت اسی پیسے کو عوام کیلئے فلا حو بہبود کے منصوبہ کو لاکر خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی منشور میں جب بارہویں پاس طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کی بات کہی گئی تھی تب لوگوں نے یہ کہہ کر حکومت کی نکتہ چینی کی تھی کہ انگریزی اور کمپیوٹر کی مخالفت کرنے والی سماج وادی پارٹی کی حکومت بچوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی بات کررہی ہے۔ ریاست کی سماج وادی پارٹی حکومت اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے سبھی وعدوں کو ایک ایک کرکے پورا کررہی ہے۔ کملا نہرو نگر میں منعقد پروگرام میں وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہاکہ ریاست کو تقی کی راہ پر لے جانے کیلئے حکومت پوری طرح سے کوشاں ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے جی ڈی اے کے 3750 کروڑ روپئے کے 37پراجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے لونی کو تحصیل بنانے، 2اضافی پولیس تھانے قائم کرنے اور کھوڑا کونگر پنچایت بنانے کا اعلان کیا۔ شہری ترقی کے وزیراعظم خان نے کہاکہ ریاستی حکومت کے ذریعے فلاحی اسکیم کے مختلف منصوبے چلائے جارہے ہیں، جس کا فائدہ براہ راست عام آدمی کو مل رہا ہے۔ اس میں کنیاودیا دھن، کسانوں کی قرض معافی وغیرہ منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غازی آباد میں ترقی کے مختلف منصوبے چلائے جارہے ہیں، جس کیلئے خزانے سے کافی پیسہ مختص کیا جاتا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ اور سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے کہاکہ حکومت اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے پابند عہد ہے۔ سماج وادی پارٹی کی حکومت کے ذریعے اپنے وعدوں کو پورا کیا جارہا ہے۔ پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے پہلا لیپ ٹاپ بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی شیوتا پریہ درشنی کو بھینٹ کیا۔ اس دوران غازی آباد کے 5598 اور گوتم بدھ نگر کے 2476 بچوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔

Uttar Pradesh Government committed for the development

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں